Shehad Khayen Tandrusti Payen - Article No. 1387
شہد کھائیں ‘تندرستی پائیں ‘ - تحریر نمبر 1387
شہد ایک قدرتی معجزاتی میٹھا ہے ۔یہ شہد کی مکھیوں کے پھولوں کے رس چوسنے کے بعد بننے والا ایک صحت مند قدرتی میٹھا تحفہ ہے ۔
منگل 16 اکتوبر 2018
شیزہ کرن
شہد ایک قدرتی معجزاتی میٹھا ہے ۔یہ شہد کی مکھیوں کے پھولوں کے رس چوسنے کے بعد بننے والا ایک صحت مند قدرتی میٹھا تحفہ ہے ۔جو نہایت مفید اور غذائیت وصحت بخش ہے ۔ پھولوں کا ر س شہد کی مکھیوں کے لعاب سے مل کر شہد میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بعد میں شہد کی مکھیا ں اسکو چھتے میں محفوظ کرلیتی ہیں۔ اسکے بعد انسان ان کو چھتے سے نکال کر اپنے استعمال میں لے آتے ہیں ۔
بچوں کی کھانسی:
شہد کا استعمال بچوں کا بلغم کی وجہ سے سینا جم جانے کی صورت میں عموماً نیم گرم پانی میں ڈال کر کیا جاتا ہے اس سے ان کی کھانسی اور بلغم کو بے حد آرام آجاتا ہے ۔
(جاری ہے)
بچوں اور بڑوں کو عموماً رات کو سوتے میں کھانسی کی شکایت ہوجا تی ہے ۔
جو کہ نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے میں کھانسی کو رفع دفع کرنے کے لئے شہد کا استعمال کسی بھی دوائی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے ۔شہد میں اینٹی بیکٹیریا ‘اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز کی موجودگی اس کی کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں موثر ثابت کرتی ہے ۔ زخم اور جلے ہوئے کے لئے:اکثر وبیشتر کسی زخم پر یا جلی ہوئی جگہ پر کسی اور علاج سے بہتر شہد کا استعمال رہتا ہے یہ نہ صرف زخموں وغیرہ کو ٹھیک کرتاہے بلکہ اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی وائرس عناصر کی موجودگی زخموں کو خراب ہونے اور گلنے سڑنے سے بھی بچاتی ہے ۔
اینٹی آکیڈنٹس:
روزانہ شہد کا ایک چمچ آپکے جسم میں Antioxidants کو بڑھنے سے روکتا ہے اور ا س طرح آپ دیگر بے شمار لاحق ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی:
خالص شہد سخت محنت اور کھیل کود کرنے والے کھلاڑی حضرات کے لئے کسی بھی دوسری نشاستہ دار غذاؤں سے کہیں زیادہ قوت بخش اور صحت مند غذا ہے ایسے افراد کے لئے خاص شہد کا استعمال جسم میں انرجی اور قوت کی سطح کو کم ہونے سے بچات ہے اور اس کو نارمل سطح پر رکھتا ہے ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante