Sirka Saib Ka Ho Ya Angoor Ka - Article No. 2152

Sirka Saib Ka Ho Ya Angoor Ka

سرکہ سیب کا ہو یا انگور کا - تحریر نمبر 2152

یہ افضل بھی ہے اور موزوں بھی

منگل 18 مئی 2021

دنیا بھر میں سرکہ مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے اور گھر گرہستی میں کارآمد جز کی طرح استعمال ہوتا ہے۔یہ اچار کے علاوہ بھی کئی شکلوں میں استعمال ہوتا ہے مثلاً چاول پکاتے ہوئے ایک چائے کے چمچ کے برابر سرکہ شامل کر لیا جائے تو چاول آپس میں جڑتے نہیں کھلے کھلے سے رہتے ہیں۔
کئی بار آپ نے تازہ مچھلی کی ہیک دور کرنے کے لئے سرکے سے مچھلی کو دھویا ہو گا۔

انڈے ابالتے وقت ذرا سا سرکہ بھی پانی میں شامل کر لیا جائے تو انڈا ٹوٹتا نہیں اور دن ان کا چھلکا آسانی سے اتر جاتا ہے۔
تازہ پنیر بہت دنوں تک تازہ رکھنا ہو تو سرکے میں بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کے ایئرٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیجئے۔پنیر تازہ رہے گا۔
سرکہ ایسا مائع ہے جو کسی بھی دور میں ناقابل استعمال یا پرانا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)


سرکہ کیسا خریدا جائے؟
اگر مستند برانڈ ہے اور آپ نے پہلے بھی اس برانڈ کی مصنوعات استعمال کی ہیں تو سرکہ بھی لے لیجئے۔

بازار میں دستیاب سینتھٹک سرکہ پکانے یا سلاد بنانے کے لئے نہ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے اس سے صفائی وغیرہ کے امور نبھا لئے جائیں تو اچھا ہے۔
اصل سرکہ کیا ہوتا ہے؟
اصل سرکہ کیمیائی مرکبات کے بجائے پھلوں یا سبزیوں سے بنایا جاتا ہے اور صحت و تندرستی کے لئے بھی یہی مفید ہوتا ہے۔سیب اور انگور کے سرکے کو طب یونانی اور اسلام میں بھی افضل اور موزوں ترین کہا گیا ہے۔
ان سرکوں میں گندم یا جو کی روٹی بھگو کے بھی کھائی جا سکتی ہے ۔سرکہ بظاہر ترش ہے مگر یہ گلے کے انفیکشن میں آرام دیتا ہے۔سرکے میں موجود تیزابیت سے جراثیم حلق میں نہیں آتے۔ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے میں اتنی ہی مقدار میں قابل برداشت حد تک گرم پانی ملا کر ہر دو گھنٹوں بعد غرارے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
جسمانی خون میں کمی کے لئے
سیب کا سرکہ وزن میں کمی کے لئے مفید ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں Acetic Acid کھانے کی اشتہار کم کرکے میٹا بولزم کو تیز کرنا ہے۔
طبی ماہرین کے خیال میں سرکہ نظام ہضم کو بھی تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون کیلوریز کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔اس طرح زائد چربی پگھلانے میں مدد ملتی ہے۔
معدہ کی تیزابیت کا کرشماتی توڑ
سینے کی جلن،بدہضمی،تیزابیت میں ایک سے دو چائے کے چمچ سرکہ انگوری یا سیب ایک گلاس پانی میں ملا کر پینے سے آرام آتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اکسیر
خون میں شکر کی مقدار کنٹرول کرنے کے لئے سیب کے سرکے میں تھوڑا سا پانی ملا کر پینا مفید ہو سکتا ہے۔
سونے سے قبل دو چائے کے چمچ سیب کے سرکے کا استعمال جسم میں گلوکوز کی سطح میں کمی لاتا ہے۔
ہاضمے کی درستگی سانس مہکانے کے لئے
سرکے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے۔پانی میں ملا کر پینے قبض اور ہیضے دونوں تکالیف سے نجات ملتی ہے۔ اگر منہ کی بدبو گوار ہو تو سیب کے سرکے میں پانی ملا کر غرارے کر لئے جائیں اور تھوڑا سا یہ پانی پی بھی لیا جائے تو مضائقہ نہیں۔
اس طرح بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں۔
بالوں کی خشکی سے نجات
سرکہ بظاہر تیزابی مائع ہے۔اس کی یہی تیزابیت سر کی سطح میں تبدیلیاں لا کر خشکی دور کرتی ہے۔آپ کو خشکی کی شکایت ہو تو تھوڑے سے سرکے کو پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور سر دھونے سے پہلے بالوں پر چھڑکاؤ کریں۔زیادہ خشک ہو تو دو بار اسپرے کریں اس کے بعد تولیہ بالوں پر لپیٹ لیں۔آدھے گھنٹے بعد کسی ہلکے (Mild) شیمپوں کے ساتھ بال دھو لیں۔خشکی کا ازالہ بھی ہو گا۔بال نرم و ملائم بھی رہیں گے اور ان میں قدرتی چمک بھی پیدا ہو گی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat