Strawberry - Article No. 2097

Strawberry

اسٹرابیری․․․دل کی شکل کا منفرد پھل - تحریر نمبر 2097

اس کی رس بھری مٹھاس پرتعش ہے

جمعرات 4 مارچ 2021

کہتے ہیں کہ 13 ویں صدی میں پہلی بار رومیوں نے اس پھل کی غذائی اہمیت کو سمجھا تھا۔تب ہی سے اسے باقاعدہ پھل کہا جانے لگا۔کئی برس پہلے یہ گلاب کے پودے کی طرح یورپ اور امریکہ میں اس کے خاندان کا ایک پھول تصور کیا جاتا رہا۔دنیا بھر میں کاشت کیا جانے والا اسٹرابیری یہ پھل خاصا منفرد اور پرتعش ہے۔خوش رنگ ہونے کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
بچوں اور بڑوں میں بہت مرغوب پھل ہے۔اس کے غذائی اجزاء بھی بہت ہیں جو ظاہر ہے کہ صحت کے لئے مفید ترین ہیں۔
100 گرام اسٹرابیری میں 33 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔اسٹرابیری کا تعلق Fragaria کے خاندان سے ہے جسے ایسے ہی مزید دس مشترکہ خصوصیات والے پھلوں کے ساتھ کاشت کیا جاتا ہے۔یہ ذائقہ،رنگ،بناوٹ میں مختلف نہیں ہوتے۔اسٹرابیری تیز سرخ رنگ اور دل کی شکل کا پھل ہے جس کے اوپری حصے میں ہرے پتے کسی تاج کی طرح سجے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


100 گرام یعنی 3.5 اونس اسٹرابیری کے غذائی خواص
کاربوہائیڈریٹس 7.68 گرام
شکر 4.89 گرام
فیٹ 0.3 گرام
پروٹین 0.67 گرام
وٹامنز K,C,B,A 51.5 گرام
خون عطیہ کرنے سے قبل اور بعد میں اسٹرابیری کھانے کا مشورہ اپنی غذائی خواص کی وجہ سے دیا جاتا ہے۔یہ پھل فوری طور پر نیا اور تازہ خون بناتا ہے۔اس کے معدنی خواص بھی کچھ کم نہیں مثلاً،کیلشیئم،آئرن،میگنیز،فاسفورس،سوڈیم اور زنک بھی پائے جاتے ہیں۔
بیرونی ملکوں اور لاہور و کراچی کے بڑے اسپتالوں کے کھانوں میں مریضوں کے لئے ناشتے میں جو پھل تجویز کیا جاتا ہے وہ اسٹرابیری ہے کیونکہ یہ جسم میں قوت مدافعت فوری طور پر پیدا کرتا ہے۔اسٹرابیری کا موسم جانے کے بعد سیب،خربوزہ،کیلا اور سنگترے کی پھانکیں مریضوں کو ناشتے اور کھانے میں دی جاتی ہیں۔
یہ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل پھل ہے۔
آنکھوں کے جملہ امراض،بینائی کے لئے عدسے کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد یہ نرم و نازک پھل کھانا مفید رہتا ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بینائی کم ہونے یا دھندلا نظر آنے کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔اسٹرابیری بصارت کو بہتر بنانے والا پھل ہے۔بہت سے لوگ دھوپ کے چشمہ پہننے کو فیشن اور تعیش کے نام دیتے ہیں جبکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں نہ صرف جلد بلکہ آنکھ کا Lens بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔
اسٹرابیری میں موجود وٹامن A اور K ان شعاعوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دھوپ کا چشمہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہے اور اسٹرابیری کھانا Retina اور Cornea کی حفاظتی تہہ بناتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پھل جلد کو تابناکی بخشتا ہے۔
بہت سی بیوٹی پراڈکٹس میں اس پھل کے عرق اور تراشے استعمال ہوتے دیکھے ہوں گے بہت سے ماسک،صابن،کریمیں،لپ گلوز اور ہینڈ لوشنز کے علاوہ سینی ٹائزرز میں بھی اس پھل کو استعمال کیا جاتا ہے جو قابل رشک صحت کے ساتھ ساتھ شاندار طرز زندگی کا عکس بھی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat