Strawberry Ki Bahar Aayi - Article No. 2391

Strawberry Ki Bahar Aayi

اسٹرابیری کی بہار آئی - تحریر نمبر 2391

اس کی رس بھری مٹھاس صحت کا خزانہ ہے

منگل 8 مارچ 2022

اسٹرابیری کا اصل وطن روم ہے مگر پاکستان میں ان دنوں اس کی بہار آ رہی ہے۔کئی برس پہلے کی بات ہے کہ یہ گلاب کے پودے کی مانند امریکہ اور یورپی ملکوں میں ایک پھول سمجھا جاتا تھا۔لیکن اسے چکھنے کے بعد اس کے پھل ہونے میں دورائے نہیں ہو سکیں۔یہ پھل نازک ہے،شیریں ہے،قیمتی بھی ہے اور بہت جلد خراب بھی ہو سکتا ہے۔خوش رنگ ہونے کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
بچے بڑے ہر کسی کو بھاتا ہے اور اس کے غذائی اجزاء بھی حیرت انگیز ہیں۔
100 گرام یا 3.5 اونس اسٹرابیری کے غذائی خواص
کاربوہائیڈریٹس 7.68 گرام
پروٹین 0.67 گرام
وٹامنز A سے K تک 51.5 گرام
شکر 4.89 گرام
فیٹ 0.3 گرام
کیلوریز 33 ملی گرام
تیز سرخ رنگ اور دل کی شبیہہ رکھنے والے اس پھل کے اوپری حصے میں ہرے پتے تاج کی مانند سجے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پھر کون ہے جو سلاد سے لے کر میٹھے پکوانوں تک اسے استعمال نہ کرنا چاہے۔خون عطیہ کرنے والے افراد کو ماہر طب مشورہ دیتے ہیں کہ آپ نئے خون کے لئے اسٹرابیری کھائیے کیونکہ یہ فوری طور پر نیا اور تازہ خون بنانے کی میکانکی خوبیوں والا پھل ہے۔ماں بننے والی خواتین،بڑھتے ہوئے بچوں،ضعیف افراد اور اگر ڈاکٹر اجازت دیں تو مریضوں کو بھی ناشتے میں اسٹرابیری کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اسٹرابیری کے معدنی خواص
چھوٹا سا ننھا منا سا یہ پھل وٹامنز اور معدنی خواص کا مکمل پیکیج کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔اس میں فائبر،اچھے کولیسٹرول بڑھانے کی صلاحیت اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں علاوہ ازیں پوٹاشیم،مینگنیزیئم،زنک،کیلشیم،آئرن،فاسفورس اور سوڈیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔اگر ڈاکٹر اجازت دیں تو 8 اسٹرابیریز دن بھر میں کھانے والے دماغی امراض اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اسی طرح ذیابیطس ٹائپ 2 والے بھی یہ پھل بلاخوف کھا سکتے ہیں۔مختلف سرطانوں سے بچاؤ کے لئے بھی یہ پھل کھانا مفید رہتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat