Sweet Super Food Chikoo - Article No. 1519

Sweet Super Food Chikoo

سوئٹ سپر فوڈ چیکو - تحریر نمبر 1519

4فوائد جو دل کو لگتے ہیں بھلے یہ وٹامنز(حیاتین)کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے

منگل 19 مارچ 2019

اگر یوں کہا جائے کہ چیکو وٹامنز کا کاک ٹیل ہے تو غلط نہیں ہو گا۔اس پھل میں وٹامنAموجود ہے جو ہماری بینائی درست رکھنے میں معاون ہے ۔بڑھتی ہوئی عمر میں قریب اور دور کی نظر دھندلی ہوتی ہے ۔
چشمے کا نمبر بڑھتا ہے مگر وٹامن Aاستعمال کرنے والوں کو یہ مسائل اتنی شدت سے متاثر نہیں کرتے اور موتیا بھی تاخیر سے اترتا ہے ۔آنکھوں میں کھجلی ہو ،تیز روشنی میں آنکھیں چند ھیا جاتی ہوں ،گردوں کی پتھری ہو ،آپ کی جلد خشک اور سخت ہو جائے یا الرجی کی بیماری وٹامن Aپر مشتمل غذائیں ان تکالیف سے نجات دے سکتی ہیں ۔

یہ سب علامتیں جسم میں وٹامن Aکی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
وٹامن Cقوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔یہ وٹامن بہت حساس اور کمزور ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ تروٹامنCکھانے پکانے کے عمل کے دوران ضائع ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

چیکو کو بہت دیر تک پانی میں بھگو کر رکھنے سے یہ وٹامن ضائع ہو جاتا ہے اور چھری یا چاقو کے استعمال سے بھی یہ ضائع ہو جاتاہے لہٰذا چیکو جب کھائیں تو نرم ہاتھوں سے دھو کر ہاتھوں ہی کی مدد سے تراش کر کھالیجئے۔

اسے غلطی سے دھوپ میں بھی نہ رکھئے یہ وٹامن روشنی اور حرارت میں بھی ناکارہ ہو جاتا ہے ۔چیکو نظام ہاضمہ کو بحال رکھتا ہے
۔
وٹامن Eخون بنانے اور اس کے بہاؤ میں اہم کر دار ادا کرتا ہے ۔خون کی شریانوں کو مضبوط کرتا ہے اور گردوں میں انفیکشن کی تکلیفNefritisکے لئے بے حد مفید ہے ۔چیکو میں چونکہ وٹامن Eموجود ہے لہٰذا آپ دل کے اور کینسر جیسے مہلک امراض سے حتی الامکان بچاؤ کر سکتے ہیں ۔
چیکو میں ایک معدنی جزوAlpha-Tocopherolموجود ہے جو بڑی آنت کے کینسر اور امراض قلب سے بچاتا ہے ۔
غرضیکہ انہی تینوں وٹامنز کی وجہ سے اسے وٹامنز کا کاک ٹیل کہا جاتا ہے ۔
یہ غذائی فائبر کا خزانہ ہے
چیکو میں فائبر کی موجودگی قضائے حاجت کے عمل کو آسان بناتی ہے ۔غذائی فائبرز کی وجہ سے آنتوں میں بچی کھچی خوراک زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرسکتی جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آنتوں پر دباؤ نہیں پڑتا خاص کر اپنڈکس کے مرض میں آنتوں پر اسی دباؤ سے بچنے کی سخت تاکید کی جاتی ہے۔

چیکو ترش پھل نہیں لہٰذا نازک معدے پر بھی خوشگوار تاثر دیتا ہے ۔مانع سوزش اجزاء پر مشتمل ہے ۔دو چیکو کھالینے سے پیٹ بھرا ہوامحسوس اس لئے ہوتا ہے کیونکہ یہ فائبر سے بھر پور ہے ۔بھوک مٹاتا ہے اور تادیر مطمئن رکھتا ہے ۔
یہ معدنیات خصوصاً کیلشےئم سے بھر پور ہے
جوڑوں کے درد،اینٹھن اور دباؤ جیسی سختی میں کار آمد پھل ہے ۔یاد رہے کہ معدنی ذرات انسانی جسم کو موٹاپے کی بیماری ،بلڈ پریشر ،ذیابیطس ،وقت سے پہلے بڑھاپا ،جنسی کمزوری ،خون کی کمی اور دل کے امراض وغیرہ سے بچاتے ہیں ۔
لہٰذا چیکو میں کا پر ،کیلشےئم ،فاسفورس کی وسیع تر مقدار کی موجودگی مندرجہ بالا ان تمام عارضوں میں افاقہ دیتا ہے ۔یہ تینوں اجزاء ہڈیوں کی ساخت بہتر بناتے ہیں ۔آرتھر ائٹس کے مریضوں کے لئے تریاق پھل ہے ۔
یہ فولاد سے مالا مال ہے
آپ نے میٹھا چیکو جب جب کھایا ہو گا خود کو توانا محسوس کیا ہو گا ۔فولاد کی موجودگی کے باعث یہ دماغ کو فوری طور پر آکسیجن بہم پہنچاتا ہے ۔
عام طور پر ایک مانع جسم میں 5گرام آئرن موجود ہوتا ہے جو مکمل طور پر پروٹین سے منسلک ہے ۔آئرن ہیمو گلوبن کے ساتھ مل کر خون بناتا ہے ۔ہیمو گلوبن آکسیجن کی بہترین افزائش کرتا ہے ۔خیال رہے کہ مرد کا جسم روزانہ ایک ملی گرام فولاد ضائع کرتا ہے جبکہ عورت کا جسم ایام کے دوران 15ملی گرام فولاد ضائع کر دیتا ہے ۔
آئرن بھی معدنی دھات ہے خوراک کے ذریعے ہم جو آئرن کھاتے ہیں اس کا صرف 8فیصد حصہ ہماری آنتوں میں جذت ہوتا ہے ۔
خوش نصیبی سے چیکو میں آئرن وٹامن Cکے ساتھ بہترین امتزاج پیش کرتا ہے ماہرین غذائیت کے مطابق آئرن وٹامن Cکے ساتھ لیا جانا ازبس ضروری ہے تا کہ یہ آنتوں میں بہ احسن طریقے سے جذب ہو ۔جسم میں آئرن کی کمی کی علامتوں میں سر درد رہنا ،تھکاوٹ کا احساس ،دل کا تیزی سے دھڑکنا اور سانس کا جلدی پھول جانا شامل ہوتا ہے ۔اگر سفید چینی سے بنی ڈشز کے بجائے مٹھاس کی طلب تازہ پھلوں اور چیکو سے پوری کی جائے تو اسے مناسب مقدار میں کھالینے سے طمانیت ہو جاتی ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat