Tomato - Dunya Bhar Ki Tawajah Ka Hamil - Article No. 2229

Tomato - Dunya Bhar Ki Tawajah Ka Hamil

ٹماٹر․․․دنیا بھر کی توجہ کا حامل - تحریر نمبر 2229

یہ کہیں پھل تو کہیں سبزی کہلاتا ہے

ہفتہ 21 اگست 2021

ٹماٹر کے بغیر نہ بریانیوں کا تصور نہ کڑاہیوں کا ذائقہ ہی بڑھتا ہے۔یہ بڑی عمدہ سبزی ہے۔WHO کے ایک مطالعے کے مطابق دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دل کی بیماری امریکہ،ہالینڈ اور فن لینڈ کے باشندوں میں پیدا ہوتی ہے اور ان ملکوں میں ماہرین غذائیت لوگوں پر ٹماٹر کو غذا کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں۔
ٹماٹر میں بہت سے اہم وٹامن،معدنی ذرات اور عناصر موجود ہوتے ہیں مثلاً وٹامن C ،فولک ایسڈ،بیٹا کیروٹین،پوٹاشیم اور ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ لائی کوپین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

لوئی کوپین کیا ہے؟
یہ دراصل کیروٹینائیڈز کی فیملی کا ایک رکن ہے۔اس فیملی سے الفا کیروٹین اور بیٹا کیروٹین بھی تعلق رکھتے ہیں۔لائی کوپین ٹماٹر کے علاوہ کچھ اور پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے جسے تربوز اور سرخ انگور میں،تاہم ٹماٹروں میں یہ جزو زیادہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ٹماٹر میں موجود لائی کوپین کچے ٹماٹر کی نسبت 5 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹروں میں پائے جانے والے اس جز کی روزانہ 25 ملی گرام مقدار خون میں چکنائی کی سطح کو 10 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
جلد کی حفاظت ٹماٹر سے ممکن ہے
ٹماٹر اپنی تاثیر،ٹھنڈک اور جلد کو سیکٹرنے والی خوبیوں کی بدولت بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔وٹامن C کی وجہ سے کیل مہاسوں والی جلد یا بے رونق ہو جانے والی جلد کو پرکشش و چمکدار بناتا ہے۔
اس میں شامل نمکیات جلد کو توازن دیتے ہیں اور غیر ضروری چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی بدولت جلد کے خلاف مزاحمت کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔
آپ چاہیں تو ٹماٹر کے ماسک لگائیں یہ ملی جلی جلد کے لئے بہترین ہوتا ہے۔
تازہ ٹماٹر کو مسل کر گودا گردن اور چہرے پر مل لیں۔اسے سوکھنے دیں اور سادے پانی سے دھو لیں یہ ٹھنڈک اور سکون کا احساس بھی دے گا اور جلد بھی نکھر جائے گی۔
سلاد میں ٹماٹر شامل کرنے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے۔ٹماٹر کا جوس کسی بھی انرجی ڈرنک سے بہتر ہے۔تاہم گردے کے مریض ٹماٹر نہ کھائیں اور اگر ڈاکٹر اجازت دے تو اس کا چھلکا اور بیج علیحدہ کرکے کھائے جائیں۔غرضیکہ ٹماٹر جادوئی کرشمہ رکھنے والی سبزی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat