Tursh O Shireen Alu Bukhara - Article No. 1942

Tursh O Shireen Alu Bukhara

ترش و شیریں ․․․ آلو بخارا - تحریر نمبر 1942

وٹامن C کا قدرتی خزانہ

منگل 1 ستمبر 2020

گلاب کی فیملی سے تعلق رکھنے والا یہ پھل گرمیوں میں آتا ہے جو یقینا اس موسم کی شدت کو زائل کرتا ہے اور وٹامن C سے بھر پور بھی ہے، ابتداء میں سرخی مائل پھل آتا ہے جو ترش ہوتا ہے مگر گلے میں ورم نہیں کرتا۔یہ بھی تقویت کا باعث ہوتا ہے تاہم جب پختہ ہو کر سیاہی مائل ہو جائے تو بے حد شیریں ہو جاتاہے۔
آلو بخارے کے پودے کشمیر،ہمالیہ،پاکستان،افغانستان اور ایران ہیں جو پھل دیتے ہیں جبکہ اس کا اصل مسکن دمشق ہے۔
طبیعت میں نرمی اور سکون پیدا کرنے والا یہ پھل آنکھوں کی بینائی کے لئے بھی اچھا ہے۔عام طور پر کھٹے پھلوں کے لئے کہا جاتا ہے کہ نزلے زکام میں مضر ہوتے ہیں۔ماہرین غذائیت اس خیال کو رد کرتے ہیں،ان کے خیال میں تمام پھل اینٹی آکسیڈنٹ،اینٹی وائرل اور وٹامنز کے ساتھ ساتھ معدنیات پر مشتمل ہوتے ہیں لہٰذا نزلے،زکام میں نقصان کے بجائے مفید ہوتے ہیں اور فائدہ پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)


فولک ایسڈ اور کیلشیئم
نئی ماؤں اور رضاعت کے درد میں خواتین کو اس کے اجزاء پر مشتمل غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے۔یہ ہڈیوں اور قوت مدافعت کے لئے بہترین پھل ہے۔
جلد کی شگفتگی کے لئے
رنگت میں نکھار کے لئے اسے کھائیں بھی اور چھلکے کے اطراف موجود گودے سے چہرے پر لیپ بھی کرلیں۔سن برنSunburn (دھوپ سے جھلسنے) میں جلد کو اصلی حالت میں واپس لاتا ہے۔
داغ دھبوں میں نجات ملتی ہے۔
بالوں کے مسائل کے لئے
بالوں کا رنگ خراب ہونے لگے۔گرنے لگیں یا پتلے ہو جائیں تو آلو بخارا روزانہ غذا کا حصہ بنا لیں،بالوں کے لئے یہ مجرب نسخہ ہے جو پورے سیزن میں آزمایا جا سکتا ہے۔مہمانوں کی تواضع کے لئے گھر میں آلو بخارے کا شربت بنایا جا سکتا ہے جو تازہ اور مقوی ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ اس میں کیمیائی اجزاء بھی نہیں ہوتے۔
آپ چاہیں تو اسے دو چار سے زائد دنوں کے لئے آئس کیوبز کی ٹرے میں محفوظ بھی کر سکتی ہیں۔بے شک آلو بخاروں کی افادیت اور بریانی کے ذائقے کو در آتشتہ کرتے تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا کچھ متعدد بار بریانی کے اجزاء میں کھڑے مصالحوں کا انتخاب کیا ہو گا وہیں آپ آلو بخارے لینابھی نہیں بھولتی ہوں گی۔
ایک کپ آلو بخارے کے اہم غذائی اجزاء:
کیلوریز 76
پوٹاشیم 259ملی گرام
فیٹ 1فیصد
شکر 16.37ملی گرام
وٹامن A 11فیصد
وٹامن C 26فیصد
کیلشیئم 1 فیصد
آئرن 2 فیصد
پروٹین 1.16 گرام

Browse More Ghiza Aur Sehat