Tursh O Shiren Ananas Sab Ko Lubhae

ترش و شیریں انناس سب کو لبھائے

Tursh O Shiren Ananas Sab Ko Lubhae

راحت شہناز:
اننا س شیریں اور ترش ذائقے کا امتزاج پیش کرتا ہے یہ اپنے منفرد ذائقے اور طبی خصوصیات کے باعث کئی ایشیائی ملکوں میں تازہ اور کئی جگہوں پر ڈبہ بند حالت میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ قدرے قیمتی پھل اس لئے ہے کہ پاکستان اس کا وطن نہیں ہوائی ، برازیل ، فلپائن، انڈونیشیا، یورپی ممالک اور وسط ایشیاء میں یہ کاشت ہوتا ہے۔

سخت مومی پتے کی اوٹ میں چھپا انناس Bromeliacae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ 17ویں صدی میں اس پھل کو پائن ایپل کا نام دیا گیا ۔ انناس کی کاشت کا موسم مارچ سے جون تک ہوتا ہے۔ اسے کچا، پکااور جوس کی حالت میں جیسے چاہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اس کے پتے وال پیپرز بنانے کے لئے استعمال ہوتے آئے ہیں۔
طبی افادیت:
اس پھل میں غذائیت کا فقدان نہیں بیشتر وٹامنز، معدنیات جن میں پوٹاشیئم، کاپر، مینگنیز، کیلشیئم ، میگنیزئیم ، وٹامنC، بیٹا کیروئین، تھیامین، وٹامن B6، فولیٹ اور حل پزیر فائبر موجود ہیں۔

(جاری ہے)


آرتھرائٹس کے مرض کے لیے:
جوڑوں کے دردوں، ان کے مابین ہونے والی سوزش، عضلاتی کھنچاوٴ میں انناس میں موجود ایک خاص جز جیسے Bromelainکہتے ہیں اثر دکھاتا ہے۔ یہ مخصوص قسم کی پروٹین ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے بھر بھرے پن میں افاقہ دیتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ:
ایک گلاس کے برابر جو س یا ایک پیالی بھر کٹا ہوا انناس وٹامنC کی یومیہ درکار غذائیت یعنی 13% فیصد(دن بھر کے لیے) درست انتخاب ہو سکتا ہے۔

وٹامن Cکے لیے کہا جاتا ہے کہ یہ قوت مدافعت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ کرتا ہے اور خون کے سفید خلیات کو متحرک کرتا ہے۔ یہ ایک فعال ترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو فری ریڈیکلز کے نقصانات کو رفع کرتا ہے۔ میٹابولزم بہتر بناتا ہے۔ کولاجن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ یہ زخم مندمل کرتا ہے اور جسم کو بیماری سے پہنچے والے ردعمل سے محفوظ رکھتا ہے۔
کینسر سے بچاوٴ کے لیے:
منہ ، گلے، سینے اور دیگر جسمانی اعضاء کے کینسر سے بچاوٴ کرنے والا یہ پھل وٹامن A، کیروٹین، برومیلیئن، فیلونائڈذ اور منیگیز پر مشتمل ہے۔

یہ تمام عناصر مل کر مختلف سرطانوں سے محفوظ کر لیتے ہیں۔
قبض ، اسہال اور نظام ہاضمہ کی خرابی کے لئے:
انناس دل کے لئے بھی اچھا پھل ہے، تنگ شریانوں کو کھولتا ہے ۔ خون منجمد ہونے سے بچاتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کے باعث ہاضمے کے مسائل فوری طور پر حل کرتا ہے۔انناس کاجوس غذا کے ہضم ہونے میں فعال کردار ادا کرتا ہے ۔

پیٹ کی خرابی یا اسہال کی صورت میں بھی اسے کھانا یا اس کا جوس استعمال کرنا بے حدمفید ثابت ہوتا ہے۔
موسم سرما اور گرما دونوں میں قابل استعمال:
سانس کی تکالیف، کھانسی، نزلے زکام کی شکایت میں بھی انناس کھانا بے حد موافق رہتا ہے۔ دمے کے مریض بھی اسے وقتاََ فوقتاََ کھائیں تو طبیعت بحال رہتی ہے۔
دانتوں کے امراض سے نجات کے لیے:
صحت مند اور مضبوط مسوڑھوں کے لیے ،کمزور دانتوں کے لیے، گرتے بالوں اور عصبی اضمحلال کو دور کرنے میں معاون پھل ہے۔

یہ دانتوں کے لیے بے حد طاقورAstringentبھی ہے ہلتے ہوئے دانتوں کو قائم رکھتا ہے۔
بینائی کے لیے بہترین:
آنکھ انسانی جسم کا بے حد اہم عضو ہے آنکھوں کی متعدد تکالیف، بینائی کی کمزوری اور بینائی پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات زائل کرنے کے لیے یہ بہترین بیٹا کیروٹین ہے۔
دوران خون کو رواں رکھے:
انناس میں پوٹاشیئم ایک خاص معدنی ذرہ موجود ہے جو ہر قسم کے دباوٴ، ذہنی تناوٴ اور شریانوں میں تنگی کے باعث ہونے والے تکالیف کو رفع کر سکتا ہے۔ Plaqueدور کرنے کے لیے اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو فوری فائدہ دیتا ہے۔ تاہم ماں بننے والی خواتین زائد مقدار میں انناس استعمال کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-26

Your Thoughts and Comments