Vitamin C Ka Khazana - Eggplant - Article No. 2168

Vitamin C Ka Khazana - Eggplant

وٹامن سی کا خزانہ․․․بینگن - تحریر نمبر 2168

اگر یوں کہا جائے کہ بینگن صرف سبزی نہیں بلکہ وٹامن سی کا خزانہ ہے تو ہر گز غلط ہو گا

ہفتہ 5 جون 2021

بشیر چوہدری
اگر یوں کہا جائے کہ بینگن صرف سبزی نہیں بلکہ وٹامن سی کا خزانہ ہے تو ہر گز غلط ہو گا۔کم قیمت اور عام سا نظر آنے والا یہ پھل اپنے اندر صحت کے خزانے سموئے ہوئے ہے۔پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں بینگن کو مختلف انداز میں پکا کر کھایا جاتا ہے۔ایسا ضروری نہیں کہ ہر سبزی آپ کی پسندیدہ غذا ہو لیکن اس بات پر سو فیصد یقین رکھیں کہ قدرت کی عطا کردہ ہر نعمت میں صحت کے بے شمار فوائد ضرور موجود ہیں۔
اس لئے آپ سبزی کو مختلف انداز میں پکا کر کھانے کی کوشش کریں۔مثال کے طور پر بینگن کی سبزی کو آلو بینگن یا بینگن کا بھرتہ بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔اگر آپ کو اس کا ذائقہ پسند نہیں تو رائتے میں بینگن فرائی کرکے شامل کریں،یقینا لطف آئے گا۔

(جاری ہے)

اگر بات کریں انسانی صحت پر بینگن کے فوائد کی تو اس میں موجود فائیٹو نیوٹرینٹ دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

اس میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جسم میں بیکٹیریا کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔اس میں موجود فائبر اور کم حل پذیر کاربوہائیڈریٹس شوگر لیول کنٹرول رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔بینگن کھانے سے جلد پر حیران کن نتائج نظر آنے لگتے ہیں۔آئیے اس کے 5 بہترین فوائد سے متعلق آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔
جلد کے کینسر سے بچاؤ میں معاون
ماہرین صحت کے مطابق وہ غذائیں جو جلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں بہترین ہیں ان میں سے ایک بینگن بھی ہے۔
اس میں جلد کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ کینسر کے خلاف مدافعت کرتا ہے۔بینگن میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
بالوں کی افزائش کرے
اس میں صحت مند انزائمز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہیئر فولیسلز (بال پٹک) کے لئے بہترین ہے۔
موجودہ دور میں جب بالوں کا گرنا بیماری کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے،ایسے میں بینگن کے استعمال سے بالوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر کی جا سکتی ہے۔بینگن میں شامل پانی کی مقدار بھی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انھیں گھنا کرتی ہے۔
جلد میں نرمی
بینگن میں 92 فیصد پانی شامل ہوتا ہے یہ بھی ہم سبھی جانتے ہیں کہ جلد کو نرم و ملائم بنانے اور اس کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے پانی کس قدر اہم ہے۔
ایسے میں پانی کی زیادہ مقدار رکھنے والی سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا بھی جلد کو شفاف بناتا ہے۔اگر آپ بھی بے داغ اور جھریوں سے پاک جلد کی خواہش مند ہیں تو بینگن کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔
جلد میں چمک
چہرہ تازہ اور چمکدار بھی اسی صورت نظر آتا ہے جب اسے مناسب نمی فراہم کی جائے۔خشکی دور ہو گی تو جلد میں چمک بھی پیدا ہو گی اور یہ لچکدار بھی نظر آئے گی۔
اپنے کھانوں میں بینگن کو شامل کرکے چہرے کی چمک میں اضافہ کریں۔
بڑھتی عمر کے اثرات گھٹائے
ماہرین حسن کے مطابق چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بینگن کا استعمال بے حد مفید ہے۔اس کے چھلکے میں اینتھو سیاننز نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمر کے اثرات گھٹانے کے لئے بہترین مانے جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینگن کے چھلکے میں وہ بہترین اجزاء شامل ہیں جو جلد کی جھریاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد سے متعلق کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat