Vitamine E - Article No. 1005

Vitamine E

وٹامن ”E“ - تحریر نمبر 1005

بہترین صحت کے حصول کیلئے ضروری واہم جز

ہفتہ 10 ستمبر 2016

وٹامن E زخم ‘ سوزش اور جلد کی سرخی اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
حیاتین ای (Vitamin E) حل پذیر ہونے والا حاتین ہے۔ یہ ایک طاقتور مائع تکسید (Anti oxidant) ہے۔وٹامن E تکسیدی عمل کو روکتا ہے۔ یہ (Redical compounds) ریڈیکلز کمپاؤنڈ کوبے اثر کردیتا ہے۔ اس سے پہلے کہ فری ریڈیکلز پردہ جھلی (Cell membranes) کوکائی نقصان پہنچائیں۔ عضلات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

حیاتین Eزخم کو مندمل کرنے کے لیے لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ زخموں کے خلاف مئوثر مزاحمت کرتا ہے۔ زخم ‘ سوزش اور جلد کی سرخی اور جلن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ہمارے جسم میں حیاتین Eکی کمی شاذونادر ہی ہوتی ہے‘ کیونکہ یہ ہماری روزمرہ کی بہت سی غذاؤں میں شامل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


بہت زیادہ درجہ حرارت میں کھانا تیار کرنے کاعمل حیاتین Eکاضائع کردیتا ہے۔

اگرچہ معتدل درجہ حرارت میں نسبتاََ زیادہ دیر غذا میں موجود رہتا ہے ڈیپ فرائنگ کے لیے تیز درجہ حرارت پر گرم کرنے والے تیل اور اس تیل کوایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کرنے سے حیاتینE کے مفید اجزاء ضائع ہوجاتے ہیں۔ حیاتین E حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ تیل کو سلادڈر یسنگ میں ڈال کر استعمال کیا جائے۔
جلد کی خوبصورتی کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں وٹامن E لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایسی کریم جس میں وٹامن E شامل ہوجلد پر لگانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن E جلد کے اندر جذب ہوجاتا ہے اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے کے لیے زوداثر ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن E کی کمی انسانی صحت کے لیے مضر ہوتی ہے۔ اس کی کمی عضلات (muscle) کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے۔ وٹامن Eکا استعمال افزائش نسل کے لیے ضروری ہے۔ کیونکہ یہ وٹامن جسم انسانی میں نسلی تسلسل قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ مردوعورت دونوں کے لیے فائدہ مندہوتا ہے۔ غذا میں اس کاباقاعدہ استعمال بہت سی اندرونی شکایتوں کو رفع کرتا ہے۔ ماں بننے والی عورتوں کو وٹامن Eکا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے۔ یہ وٹامن دل کو طاقت بخشتا ہے اعصاب کو تقویت فراہم کرتا ہے اور اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ صحت مندرہنے کے لیے مردوں کو روزانہ وٹامن E کے 15 یونٹس اور خواتین کے لیے 12 یونٹ کی مقدار لینا ضروری ہے۔

وٹامن E کی وافر مقدار گندم ‘ کیلا‘ سورج مکھی کے بیج ‘گری دارمیوے ‘ نباتاتی تیل ‘ پالک وغیرہ میں موجود ہوتی ہے۔ حیاتین E کی مناسب مقدار حاصل کرنے کا سب سے بہتر اور آسان ذریعہ متوازن غذا کااستعمال ہے۔ حیاتین کے مناسب استعمال سے ہم اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور متوازن غذا کا استعمال ہماری صحت کا ضامن ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat