Yeh Lazeez Khushk Meway - Article No. 1445

Yeh Lazeez Khushk Meway

یہ لذیذ خشک میوے - تحریر نمبر 1445

توانائی کے خزانے․․․

اتوار 23 دسمبر 2018


راحت نسیم سوہدروی
بادام
بادام خشک میوؤں کا بادشاہ کہلاتا ہے اور موسم سرما میں بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے ۔یہ دماغ اور بصارت کے لئے بہت مفید ہے ۔بادام ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہیں ۔یہ اعصاب کو طاقت دیتے اور جسم کی نشوونما کرتے ہیں ۔بادام کے استعمال سے چربی نہیں بڑھتی ۔بادام دماغی کام کرنے والوں کے لئے فائدہ مند ہیں ۔


اخروٹ
اخروٹ اپنی غذائی افادیت کے باعث موسم سرما کے خشک میوؤں میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔برفانی اور میدانی علاقوں کے لوگ شدید سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کو بکثرت کھاتے ہیں ۔یہ دماغ اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے اور کھانسی گلے کے امراض دور کرنے میں مفید ہے ۔
چلغوزے
چلغوزے گردے،مثانے اور جگر کو تقویت بخشتے ہیں ۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں ان کا کھانا پیشاب کی زیادتی کو روکتا ہے ۔

چلغوزے موسم سرما کے اثرات کو کم کرتے اور جسم کو حرارت عطا کرتے ہیں ۔چلغوزے کھانے سے پہلے نہ کھائیں ،کیونکہ اس طرح بھوک ختم ہو جاتی ہے اور کھانا نہیں کھایا جاتا۔اس لئے انہیں ہمیشہ کھانے کے بعد کھائیں ۔
تل
تل موسم سرما کی ایسی سوغات ہے جن کے کھانے سے سردی اثر نہیں کرتی ہے ۔موسم سرما میں کمزور اور بوڑھے افراد کو پیشاب بار بار آتا ہے ۔
اس طرح بعض بچے بھی رات کو سوتے ہوئے بستر گیلا کر دیتے ہیں ۔ایسے لوگوں کے لئے تل کے لڈو کھانا بہت مفید ہیں ۔روزانہ تل کا ایک چمچ کھا لینا صحت کے لئے مفید ہے ۔
مونگ پھلی
مونگ پھلی ایک لذیذ اور سستامیوہ ہے ،غریب آدمی بھی آسانی سے خرید سکتا ہے ۔سردیوں کے موسم میں لحاف میں بیٹھ کر اس کا کھانا بہت لطف دیتا ہے ۔مونگ پھلی آپ جتنی بھی کھالیں ،اس کی چکنائی سے کولیسٹرول نہیں بڑھے گا ۔اسے خالی پیٹ نہ کھائیں کیونکہ یہ بھوک کو ختم کر دیتی ہے ۔اس لئے ہمیشہ کھانے کے بعد کھائیں ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat