Yeh Tursh O Shireen Phaal Ghaaza Ki Ghaaza Dawa Ki Dawa Hain - Article No. 1945

Yeh Tursh O Shireen Phaal Ghaaza Ki Ghaaza Dawa Ki Dawa Hain

یہ ترش و شیریں پھل غذا کی غذا،دوا کی دوا ہیں - تحریر نمبر 1945

پھل،بہترین ڈائٹ پلان میں شامل ہیں

جمعہ 4 ستمبر 2020

یوں تو وزن گھٹانے کے لئے کئی اقسام کے ڈائٹ پلانز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم آج بھی اس ضمن میں پھل اور سبزیوں کا استعمال محفوظ اور صحت بخش طریقہ ہے۔پھل نہ صرف خوش ذائقہ ہیں بلکہ قدرت نے اس میں لاتعداد خوبیاں اور فوائید پوشیدہ رکھے ہیں جن میں وزن کی کمی میں معاون ثابت ہونا ایک نمایاں خوبی ہے۔ذیل میں ایسے ہی پھلوں سے متعلق پیش خدمت ہے جو وزن گھٹنے اور اسے متوازن سطح پر برقراررکھنے میں مدد دیتے ہیں۔


گریپ فروٹ
یعنی چکوترے کا شمار ترش پھلوں میں کیا جاتا ہے۔ہر کھانے سے قبل آدھے چکوترے کا استعمال جسم میں انسولین کی مقدار گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔نتیجتاً وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے۔اس میں وٹامن Cاور اپنی کی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ پانی کمی کو دور کرتا ہے اور کھانے میں اعتدال برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں پائے جانے والے انزائمز چربی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے وزن گھٹنے والا سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔اس پھل کی خاصیت ہے کہ یہ فائبر پر مشتمل ہے لہٰذا اسے ہضم کرنے کے لئے خاصی توانائی درکار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے. علاوہ ازیں یہ پروٹین، وٹامن C،فولک ایسڈ اور پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
آپ چاہیں تو مائیکرو ویو میں تیار کی گئی مچھلی اور سبزیوں کے ہمراہ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ایک منفرد اور مفید ذائقے دار ڈش ثابت ہو سکتی ہے۔
خربوزہ
خربوزہ نظام ہضم بنانے کے ساتھ ساتھ وزن گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔گوکہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود نہیں کہ یہ انسانی جسم سے اضافی چربی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
البتہ یہ جسم میں چربی بننے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگر آپ وزن گھٹانے کا عزم رکھتی ہیں اور کیلوریز سے متعلق تحفظات ہیں تواس سلسلے میں خربوزے کا انتخاب آپ کے لئے مثالی ہے۔100گرام خربوزے میں محض 34کیلوریز پائی جاتی ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے تاہم ساتھ میں جسمانی سر گرمی کو اپنے طرز زندگی کا حصہ رکھنا شرط ہے۔

بلیک بیریز
کسی بھی صحت بخش وزن گھٹانے کے تشکیل کردہ پلان میں بلیک بیریز ایک اہم اضافہ ہے کیونکہ یہ ناصرف شکم سیری کا احساس پیدا کرتی ہیں بلکہ ان میں کیلوریز کی بھی خاصی کم مقدار پائی جاتی ہے۔کسی بھی وزن گھٹانے کے لئے بنائے جانے والے ڈائٹ پلانے میں کیلوریز کا متوازن مقدار میں استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک کپ بلیک بیریز میں تقریباً 62 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔تاہم بلیک بیریز میں ایسے کئی معدنیات کی کمی پائی جاتی ہے جو وزن گھٹانے میں ثابت ہوتے ہیں اس لئے لازم ہے اس کے استعمال میں اعتدال سے کام لیا جائے۔ علاوہ ازیں اس میں پانی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
مغزیات
یہ لحمیات اور غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ہر روز بادام،اخروٹ اور مونگ پھلی کا توازن سے استعمال جسم کو فوراً توانائی فراہم کرتا ہے ۔
جئی اور دلیہ
بھوسی والے آٹے کی روٹیاں غذائی ریشے کے علاوہ ملے جلے نشاستہ کی فراہمی میں کردار ادا کرتا ہے۔جس سے جسم کو طاقت ملتی ہے ۔مختلف قسم کے اناج میں گندم،چاول،باجرے کا آٹا طاقت بخش ہوتے ہیں۔ ان کا دلیہ بطور ناشتہ دن بھر توانائی میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس دلیہ میں دودھ،دہی،تازہ پھلوں کے ٹکڑے روزانہ ضرورت کے لئے درکار غذائی اجزاء کو پورا کر دیتے ہیں۔
کیلا
کیلا غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی صحت بخش خصوصیات کا حامل پھل ہے۔اس میں کاربوہائیڈریٹس کی ایک ایسی قسم پائی جاتی ہے جسے مزاحمت کرنے والا اسٹارچ کہا جاتا ہے۔یہ اسٹارچ زود ہضم نہیں ہوتا جس کے باعث یہ آنتوں کی اندرونی تہہ کے لئے نہایت مفید ہے۔
اس کے علاوہ یہ نظم ہضم میں مددگار ثابت ہونے والے صحت بخش بیکٹیریا کو غذائیت بھی فراہم کرتاہے۔اس اسٹارچ کا مسلسل استعمال جسم میں اضافی چربی بننے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔کیلے میں پایا جانے والا یہ اسٹارچ جب ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے تو جسم میں موجود ڈاکٹری فیٹ ذیرہ ہونے کے بجائے Oxidizeہو کر توانائی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
کینو
وٹامن Cاور فائبرز سے بھرپور کینو میں کیلوریز کی انتہائی کم مقدار پائی جاتی ہے۔
فائبرز کا ذخیرہ رکھنے والا کینو Croissantسے چار گنا زیادہ اور Muesli Bar سے دو گنا زیادہ شکم سیری کا احساس پیدا کرتا ہے۔تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کینو کے رس کے مقابلے میں اسے پھل کی صورت میں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس طرح نہ صرف کیلوریز کی کم مقدار ملتی ہے بلکہ پھل پہ موجود سفید جھلی نما پرت کے فوائد اور فائبرز بھی بھر پور انداز میں ملتے ہیں تو وزن گھٹانے کے خواہاں افراد کے لئے بہتر ہے کہ وہ کینو کے رس کے بجائے پھل کا انتخاب کریں۔
آپ چاہیں تو اسے سادہ کھائیں یا سلاد میں شامل کرکے دونوں صورتوں میں یہ نہایت فائدہ مند ہے۔
مچھلی اور کم چربی والا گوشت
ان دونوں میں ذہن کو چست اور توانائی بخش اجزاء ہوتے ہیں۔مچھلی میں تقریباً حیاتین اور معدنی نمکیات ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ اس میں اہم چکنائی میگا 3 ہوتی ہے۔جو غذا کے ہضم اور انجذاب کے نظام کو بہتر کرتی ہے۔

کیوی فروٹ
ان کا استعمال غذا کے ہضم وانجذاب کے عمل کو بڑھاتا ہے اور ان میں شامل غذائی اجزاء سے عضلات کو توانائی ملتی ہے۔ان میں شامل کیلشیم اور فاسفورس بہت توانائی بخش ہیں۔
سبز چائے
جسم کی بڑھی ہوئی چربی گھلا دیتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔
پانی
پانی جسم میں تھکن دور کرنے میں اہم ہے۔کیونکہ اس سے جلد کو توانائی ملتی ہے۔یہ پیاس بجھانے کے ساتھ جسم کے خلیات کو درکار تمام غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat