بند کریں
صحت مضامینغزا کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاجآہستہ آہستہ کھائیں کیونکہ

مزید غزا کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج

پچھلے مضامین - مزید مضامین
آہستہ آہستہ کھائیں کیونکہ
ہر کوئی بہت ہی سمارٹ اور خوش کن نظر آنا چاہتا ہے اس لئے لوگ از خود ہی اپنی خوراک کا چارٹ بنالیتے ہیں یا پھر وزن کم کرنے والی گولیاں بازار سے خرید کر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بس چلے تو وہ چاقو لے کر اپنا فالتو گوشت بھی نوچ لیں
ہر کوئی بہت ہی سمارٹ اور خوش کن نظر آنا چاہتا ہے اس لئے لوگ از خود ہی اپنی خوراک کا چارٹ بنالیتے ہیں یا پھر وزن کم کرنے والی گولیاں بازار سے خرید کر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بس چلے تو وہ چاقو لے کر اپنا فالتو گوشت بھی نوچ لیں۔ ویسے تو ورزش ہی وزن کو کم کرسکتی ہے کہ آپ کھائیں لیکن آہستہ آہستہ کھائیں۔ سادہ لفظوں میں چبا چبا کر کھائیں اور کھانے میں جلد بازی کو بالکل ترک کردیں آپ کو خود لگے گا کہ آپ کے وز ن میں فرق پڑے گا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خوراک کی پہلی پناہ گاہ معدہ ہوتی ہے جو مسلسل گردش میں رہتا ہے اور خوراک کو ابتدائی طور پر ہضم کرتا ہے۔ آہستہ کھانے کا مطلب یہ ہوا کہ آپ معدے کو تھوڑی مقدار میں خوراک باہم فراہم کریں تو اس کی استعداد کار بڑھے گی اور اگر تیزی سے کھاتے ہیں اور لقمے پر لقمے معدے میں گرتے جاتے ہیں تو اس کا نتیجہ بدہضمی ہی ہوگا۔ ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اگر معدہ کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں غذا ملتی رہے گی تو اس کو ہضم کرنے کے لئے دماغ سے سگنلز بھی مناسب تعداد میں آتے رہیں گے۔ زیادہ تیزی سے کھانے کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف معدے پر بوجھ بڑھائیں گے بلکہ دماغ کو بھی تیزی سے اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اس عادت کا فائدہ یہ ہوگا کہ معدے پر غیر معمولی بوجھ نہیں پڑے گا اور خوراک کی ٹریفک کا بہاوٴ آنتوں میں بھی آہستہ ہوگا اور آنتیں بہترین انداز میں خوراک کے اجزاء کو الگ کرکے خون کا حصہ بنانے میں کامیاب رہیں گی، اس طرح صحت برقرار رہے گی اور موٹاپے سے بھی نجات رہے گی۔

(0) ووٹ وصول ہوئے