
Aik Anar - Faide Hazar - Article No. 2628
ایک انار ․․․ فائدے ہزار - تحریر نمبر 2628
منگل 24 جنوری 2023

انار جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے،ایک انتہائی رسیلا اور ذائقہ دار پھل ہے۔اس کے دانے دانے میں قدرت نے انمول لذت رکھی ہے۔ذائقے کے لحاظ سے یہ شیریں،ترش اور منجوش (کھٹا میٹھا) ہوتا ہے۔ہر ذائقے میں یہ غذائی خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے۔غذائی اور طبی خصوصیات کے باعث اسے قدرت کا ایک انمول تحفہ مانا جاتا ہے۔انار کا استعمال جسم کے لئے حیرت انگیز فوائد کا باعث بنتا اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔حتیٰ کہ انار کے درخت کی چھال،پھول،پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔قدیم مصر میں انار مختلف قسم کے انفیکشن کے خاتمے کے لئے بطور علاج استعمال کیا جاتا رہا۔آج سائنس تسلیم کرتی ہے کہ انار محض ایک پھل سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی،ڈائٹری فائبر،فولیٹ اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدار عام پھلوں سے کہیں زیادہ ہے۔
(جاری ہے)
غذائی افادیت:
انار کی بیرونی جلد سخت اور کھانے کے قابل نہیں ہوتی جبکہ اس کے اندر سینکڑوں خوردنی بیج موجود ہوتے ہیں۔ان بیجوں کو (Aril) کہا جاتا ہے،جو رسیلے،میٹھے اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ایک کپ انار کے دانوں (174 گرام) میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں فائبر 7 گرام،پروٹین 3 گرام،وٹامن سی 30 فیصد،وٹامن کے 36 فیصد،فولیٹ 16 فیصد اور پوٹاشیم 12 فیصد ہوتا ہے۔انار وٹامنز اور توانائی کا خزانہ تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کیلشیم،پوٹاشیم،فاسفورس،آئرن،ہائیڈروکلورک ایسڈ،فائٹو کیمیکلز،اینٹی آکسیڈنٹس،پولی فینول،کم کیلوریز،وٹامن اے،بی،سی اور بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز سے مالا مال ہے۔اس میں مناسب مقدار میں شوگر بھی پائی جاتی ہے۔انار میں دو منفرد مادی خصوصیات پائی جاتی ہیں،جو اسے صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد کا باعث بناتی ہیں۔انار اور اس کے چھلکوں میں انتہائی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پیونی کیلاجن پایا جاتا ہے۔یہ غذائی جزو انار کو گرین ٹی سے تین گنا زیادہ طاقتور بناتا ہے۔انار کے بیجوں میں پایا جانے والا پیونیسک ایسڈ ایک اہم فیٹی ایسڈ تسلیم کیا جاتا ہے،جو جسم میں موجود حیاتیاتی اثرات میں اضافہ کرتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھاتا ہے:
قوت مدافعت میں اضافے کے لئے وٹامن سی سب سے بہترین ہے اور انار میں یہ سیب سے چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔انار میں وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔اس کے علاوہ قدرت کا یہ انمول تحفہ جگر کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
سوزش کے خلاف مزاحمت:
دائمی سوزش بہت سی بیماریوں کی وجہ اور پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ان بیماریوں میں قلبی امراض،کینسر،ذیابیطس ٹائپ ٹو،موٹاپا اور الزائمر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔انار اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے،پیونی کیلاجن کی بڑے پیمانے پر موجودگی جسم میں موجود سوزش کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔
امراض قلب سے بچاؤ:
انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے کیروٹڈ آرٹری میں موجود رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔یہ رکاوٹیں اسٹروک اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔وٹامن سی،وٹامن بی فائیو،پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور باہر کی پتلی جلد بھی کھائی جا سکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتی ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر میں کمی:
ہائی بلڈ پریشر (ہائپر ٹینشن) کو ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے بنیادی اسباب میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے آپ کی کیروٹڈ آرٹری میں موجود رکاوٹیں دور ہوتی ہیں،یہ رکاوٹیں اسٹروک اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔
وزن میں کمی:
وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والے انار ضرور کھائیں کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے،جس سے بھوک کم لگے گی اور ہاضمہ بھی تیز ہو گا۔صبح کے وقت انار کھانے سے دن بھر بیدار،چوکنا اور توانا رہنے کے لئے توانائی ملتی ہے۔انار میں جذب ہونے والی چکنائی موجود نہیں ہوتی،جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لئے بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔اس کے قدرتی اجزاء موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کرکے چربی گھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
-
لہسن کی بو پر نہ جائیں
-
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
-
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
-
ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
-
انڈا ․․․ قوت مدافعت کا ضامن
-
کافی ٹھنڈی ہو یا گرم ہوتی مزیدار ہے
-
سپر فوڈز ․․․ آپ کے فریج میں ہیں
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مغزِ اخروٹ ․․․ توانائی کا خزانہ
-
کشمیری بادام کمیاب مگر صحت بخش میوہ
Your Thoughts and Comments
مزید غذا کے ذریعے بیماریوں کا علاج سے متعلق
-
وٹامن کے ون ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے
-
سفید مرچ سے کئی امراض دُور
-
چینی ادویہ ․․․․ علاج بذریعہ غذا
-
بیماریوں سے نجات کے لئے سبزیاں کھائیے
-
جو کی غذا 100 بیماریوں کا واحد علاج
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.