Amrood - Dil Aur Meede Ke Liye Farhat Bakhash Phal - Article No. 2390

Amrood - Dil Aur Meede Ke Liye Farhat Bakhash Phal

امرود،دل اور معدے کے لئے فرحت بخش پھل - تحریر نمبر 2390

اس کا مزاج سرد ہے مگر لذت سے بھرپور ہے

پیر 7 مارچ 2022

امرود فروٹ چاٹ کا اہم اور بنیادی پھل ہے۔بسا اوقات رمضان کے مہینے میں ایسے درجہ اول کے امرود بازار میں کم کم ہی نظر آتے ہیں مگر آج کل یہ نعمت خداوندی عام دستیاب ہے۔امرود کے اصل وطن پاکستان اور ہندوستان ہی ہیں تاہم اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔
امرود کبھی کچا نہیں کھانا چاہئے کچا امرود قبض پیدا کرتا ہے۔یہ قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے۔
دل و معدے کو طاقت و فرحت بخشتا ہے۔خناق دور کرتا ہے۔ذہنی امراض،زکام،بواسیر اور قبض کے پرانے مریضوں کے لئے تریاق ہے۔
امرود کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل کہلاتے ہیں۔تھوڑا سا نمک (سادہ یا سیاہ) اور کالی مرچ لگا کر کھانا مفید ہے۔کھانے سے قبل کھانا زیادہ فائدہ دیتا ہے۔بھوک کھلتی ہے کھانے کے بعد امرود کھانے سے قبض ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نہایت مفید اور موثر پھل ہے اس کا مزاج سرد ہے مگر لذت سے بھرپور ہے۔

قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔موسم سرما میں اس پھل کا استعمال بے حد مفید ہے۔یہ دوا کے طور پر بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔خونی بواسیر کے لئے مفید ہے۔جن بچوں یا بڑوں کو گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے کا عارضہ ہو،یا جن خواتین کو ایام کی بے ترتیبی کی شکایات ہوں ان کے لئے امرود بہترین پھل ہے اور دوا کا کام کرتا ہے۔
امرود کی قسمیں
اندر سے سفید اور سرخی مائل گلابی گوکہ یہ دونوں ہی مفید ہوتے ہیں لیکن اگر گلابی مل سکے تو زیادہ مفید ہے۔
امرود میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو تباہ ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔خلیات کی تباہی سے جلد پر بہت جلد بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ان میں جھریاں اور شکنیں پیدا ہونے لگتی ہیں۔100 گرام امرود میں اس مقدار سے چار گنا زائد اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں۔اس کے علاوہ متعدد وٹامنز جن میں C مختلف معدنیات کے ساتھ مل کر ہمیں توانا بناتے ہیں۔

امرود میں پائے جانے والے لائیکوپین اور مختلف پولی فینولز جیسے مرکبات رسولیوں کی افزائش روکتے ہیں۔جن سے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔یہ پھل ذیابیطس میں بھی مفید ہے۔امرود کے جوس میں شکر کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔امرود کھانے سے ذیابیطس قابو میں رہتا ہے۔اس میں موجود فائبر قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔امرود میں موجود وٹامن A،بینائی کو برقرار رکھتا ہے۔
شب کوری میں بھی مفید ہے۔نظر بہتر کرتا ہے۔
جرنل آف ہیومن ہائی ٹینشن میں شائع شدہ ایک جائزے کے مطابق امرود کھانے سے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے۔علاوہ ازیں امرود،ٹرائی گلیسرائیڈز اور خراب کولیسٹرول کی سطح بھی گھٹاتا ہے۔اگر یہ چیزیں بڑھ جائیں تو پھر دل کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔امرود سے اچھے کولیسٹرول HDL توازن برقرار رہتا ہے۔

100 گرام امرود Guava کی غذائی افادیت
کیلوریز 6.8
کاربوہائیڈریٹس 14.32 گرام
شکر 8.92 گرام
فائبر 5.4 گرام
پروٹین 2.55 گرام
چکنائی 0.95 گرام
وٹامن 230C ملی گرام
وٹامن 624IUA
وٹامن 1.084B3 ملی گرام
فولیٹ 17 ملی گرام
پوٹاشیم 412 ملی گرام
امرود کے پتوں سے گرتے بالوں کا قدرتی علاج کیا جانا ممکن ہے۔کیونکہ ان پتوں میں وٹامن B اور C موجود ہے۔جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں اسے حسن کی نگہداشت کا ذریعہ سمجھ کر ہیئر کاسمیٹکس بنائی جاتی ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj