Amrood Ke Patton Ki Chai Ke Naqabil E Yaqeen Faide - Article No. 2593

Amrood Ke Patton Ki Chai Ke Naqabil E Yaqeen Faide

امرود کے پتوں کی چائے کے ناقابل یقین فائدے - تحریر نمبر 2593

جس طرح امرود آپ کی غذائیت سے بھرپور اور آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے،اسی طرح امرود کے پتے بھی آپ کیلئے بہت فائدہ مند ہیں

پیر 5 دسمبر 2022

مریم امین
جس طرح امرود آپ کی غذائیت سے بھرپور اور آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے،اسی طرح امرود کے پتے بھی آپ کیلئے بہت فائدہ مند ہیں۔امرود کے پتے آپ کے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔چونکہ امرود غذائیت سے بھرپور اور مالا مال ہوتا ہے اور امرود میں موجود غذائیت سے بھرپور اجزاء آپ کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
امرود کے پتوں میں وٹامن بی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ بالوں کیلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔جب آپ اپنی ڈائٹ میں وٹامن بی کو شامل کریں گے تو آپ کو اپنی بالوں کی صحت میں واضح فرق نظر آئے گا۔وٹامن بی بالوں کے بڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ کی بالوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امرود کے پتے جلد کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

امرود کے پتے جہاں جلد اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔اسی طرح ان پتوں کے دیگر بھی کئی فائدے ہیں،جو کہ درج ذیل ہیں۔
امرود کے پتے پیٹ کے درد،ڈائریا میں بھی فائدہ مند ہیں۔امرود کے پتوں کو اُبال کے ٹھنڈا کرکے پی لیں،اس سے آپ کو پیٹ کے درد میں کافی افاقہ ہو گا۔
امرود کی چائے کھانسی اور بند گلے کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔اس چائے کے استعمال سے آپ کو کھانسی سے فوری نجات حاصل ہو جاتی ہے۔
امرود کے پتوں کو چبانے سے آپ کے دانتوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔اس عمل سے آپ کو دانت کے درد کی شکایت نہیں ہوتی۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj