Anjeer Barri Akseer - Article No. 1515

Anjeer Barri Akseer

انجیر بڑی اکسیر - تحریر نمبر 1515

یہ غذائیت بھرا پھل ہے اسے کھایا کیجئے

جمعرات 14 مارچ 2019

درخشاں فاروقی
توانائی کے عمدہ ذخائر
انجیر میں وٹامن C,AاورDکے علاوہBکمپلیکس موجود ہیں ۔اس کے علاوہ ڈائٹری فائبر اور معدنیات یعنی(منرلز)بھی پائے جاتے ہیں ۔معدنیات فولاد،میگنیز،کیلشےئم اور پوٹاشےئم ہڈیوں کو بھر بھرے پن سے محفوظ رکھتے ہیں اور انہی کے بدولت بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ تھائی رائڈ گلینڈ کے لئے بے حد مفید پھل ہے ۔

یعنی اس گلینڈ کی کار کردگی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
Ficinایک مخصوص سادہ انجیر
انجیر میں موجود ایک مخصوص جزوFicin(فن سن)پا یا جاتا ہے جو قبض کے پرانے مریضوں کے لئے نہایت اکسیر ہے ۔اور بواسیر کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس میں قدرتی طور پر شکر زیادہ ہوتی ہے اور قوت مدافعت پیدا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)


جگر کا ورم ہو یا اسہال کی کیفیت ،خون کی کمی کی شکایت ہو یا تیزابیت کی الجھن ہو یا پھر بلغم خارج نہ ہوتا ہو تو انجیر کا کھانا مفید ہوتا ہے ۔

یہ کولیسٹرول بھی کم کرتا ہے اور اینٹی کینسر پھل ہے ۔
بیکری کی مصنوعات اور انجیر کا استعمال
یوں تو بیکری کی متعدد مصنوعات میں مونگ پھلی ،پستہ ،بادام ،ناریل کی گری اور دوسرے میوے شامل کئے جانے کی روایت موجود ہے مگر انجیر کو بھی کیک،جام اور جیلی میں شامل کرنے کی مثالیں عام ملتی ہیں ۔اس طرح خشک انجیر کو چینی ،عربی اور ہندوستانی آیو رویدک ادویات میں شامل کیا جاتا ہے ۔
طب یونانی اور حکمت میں بھی انجیر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
انجیر کی تاثیر گرم ہے لہٰذا گلے کی سوزش اور پھیپھڑوں کے امراض میں بے حد معاون پھل ہے ۔نہارمنہ کھانے سے دل کے عارضے میں بہتری آتی ہے ۔
گولر اور نجیر میں مماثلت
گو لر مختلف پھل ہے مگر انجیر کے پھل سے اس کی مشابہت پائی جاتی ہے ۔بلغم کے اخراج کے لئے اور کھانسی دور کرنے کے لئے انجیر کا جو شاندہ پلایا جاتا ہے ۔

یہ مثانے اور گردے کی پتھری کو بھی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے ۔زہر کے اثرات کو ختم کرتا ہے ۔جگر اور تلی کی صفائی کرتا ہے ۔اس کو گودا لذیذ ہوتا ہے ۔دانتوں کے لئے بھی مفید ہے ۔چند بادام ،ایک اخروٹ اور ایک سبز الائچی خوب چبا کر کھانے سے چہرے کی رنگت بھی نکھرتی ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے ۔
ایسا پھل جو دمے ،کھانسی اور بواسیر سے لے کر دل کی کار کردگی اور خون کے سرخ ذرات تک کی مقدار میں اضافے کا موجب بن رہا ہوتو پھر اسے ہر موسم میں اپنی خوراک کا حصہ کیوں نہ بنایا جائے ۔جو
نو جوان کمر میں درد کی شکایت کرتے ہوں وہ بھی روزانہ چار انجیر پانی میں بھگو کے کھالیں یا ویسے کھالیں تو درد ختم ہو جاتاہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj