Anjeer - Mausam E Sarma Ki Khaas Soghaat - Article No. 2355

Anjeer - Mausam E Sarma Ki Khaas Soghaat

انجیر ․․․ موسمِ سرما کی خاص سوغات - تحریر نمبر 2355

یہ بیشتر بیماریوں کی قدرتی معالج ہے

ہفتہ 22 جنوری 2022

انجیر خشک مگر لذیذ پھل ہے۔یہ موسم سرما کی خاص سوغاتوں میں سے ایک ہے۔انجیر کی بہترین قسم سفید ہے یہ مثانے سے زہریلے اثرات زائل کرتی ہے۔گلے کی خراش،موسمی الرجی اور جگر کی صفائی کے لئے اکسیر مانی جاتی ہے۔بے شک انجیر میٹھی ہوتی ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔یہ شکر کا توازن قائم کرنے والا میوہ ہے۔

دائمی قبض کے مریضوں کو،دمے کی بیماری یا بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہو انجیر ان تمام عوارض میں قدرتی معالج کا کام کرتی ہے۔دانتوں پر دھبے پڑ جائیں تو خشک انجیر سے رگڑ کر شفاف کیا جا سکتا ہے۔
دیگر غذائی افادیت
اس پھل میں فائبر،وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وسیع تر مقدار پائی جاتی ہے۔تین سے چار انجیر رات بھر ایک پیالے پانی میں بھگو کر صبح کھائی جائیں تو قبض،بدہضمی،ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں فائدہ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انجیر میں کیلشیم بھی موجود ہے۔کیلشیم ایسا معدنی جزو ہے جسے جسم خود پیدا نہیں کرتا بلکہ ہمیں دودھ اور دیگر غذاؤں کے استعمال سے ملتا ہے۔انجیر پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا بہتر نتائج دیتا ہے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
انجیر اور اخروٹ ملا کر کھانے کے فوائد
اخروٹ کی شکل انسانی دماغ کی طرح ہوتی ہے۔یہ وہ اہم غذائی جزو ہے جو دماغی صحت کے لئے بہترین تسلیم کیا جاتا ہے۔
اخروٹ میں موجود کیلوریز وزن نہیں بڑھاتیں تا وقتیکہ انہیں بھون کر یا تل کر نہ کھایا جائے۔سردیوں کے موسم میں جوڑوں کی اکڑن،درد اور دیگر عضلاتی تکالیف کے ساتھ ساتھ خون کی روانی کے لئے موزوں میوہ ہے۔ان دونوں میوں کو ملا کر کھانے سے آنتیں اپنے افعال بخوبی انجام دیتی ہیں۔ان میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ جسم میں ٹرائیکلرائیڈز کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔آپ ناشتے میں کارن فلیکس کے ساتھ باریک کٹی ہوئی انجیر اور اخروٹ شامل کرکے صحت بخش اور معیاری غذا کا حصول یقینی بنا سکتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj