Arvi Ke Hairat Angez Tibbi Fawaid - Article No. 2236

Arvi Ke Hairat Angez Tibbi Fawaid

اروی کے حیرت انگیز طبی فوائد - تحریر نمبر 2236

اس کی نرم کونپلوں اور جڑوں کو بھی بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے

منگل 31 اگست 2021

اس سبزی کی کاشت شہروں اور نشیبی علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے۔یہ آلو کی مانند جڑ والی سبزی ہے۔اس کی نرم کونپلوں اور جڑوں کو بھی بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔گرم مرطوب آب و ہوا میں زیادہ پنپتی ہے۔پہلی بار اپریل اور پھر ستمبر میں جب کہ مارچ اور اپریل میں پہاڑی علاقوں میں ساہل میں دو بار کاشت کی جاتی ہے اور یہ فصل پانچ یا چھ ماہ میں تیار ہو جاتی ہے۔
یہ زیر زمین اُگنے والی سبزی ہے۔اروی ایک لیس دار اور لوگوں کی مرغوب سبزی ہے۔عام طور پر اس کی جڑ کے سنہری پتے پھینک دیے جاتے ہیں حالانکہ یہ پتے بے حد مفید ہوتے ہیں اور مل کر کھانے میں بے حد خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔
اروی کے سالن
یہ سبزی سالن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جو خشک اور شوربے والا ہر دو قسم کا سالن اروی سے تیار ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پتے بے حد نرم و نازک ہوتے ہیں اور یہ بھی بطور سبزی استعمال کیے جاتے ہیں۔اروی کی جڑوں میں جو گٹھے بن جاتے ہیں اور جو اروی کی مانند لیس دار نہیں ہوتے‘وہ کچالو کہلاتے ہیں اور انہیں اروی سے الگ کرکے ایک علیحدہ سبزی کا درجہ دیا جاتا ہے۔جب کہ ان کی کاشت مشترک ہوتی ہے۔
ضعف باہ کا علاج
اروی بے حد صحت بخش غذا ہے۔
اس کے چند روز استعمال سے ضعف باہ اور خشک کھانسی دور ہو جاتی ہے۔
یہ کسی حد تک قابض سبزی ہے مگر اس میں مخصوص مصالحہ جات کے استعمال سے یہ قابض نہیں رہتی۔
اروی مزاج میں سرد ہے۔اگر اسے الگ حالت میں پکایا جائے تو یہ سردی کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے اور اگر گوشت یا کسی اور چیز کے ساتھ ملا کر پکایا جائے تو یہ معتدل ہوتی ہے۔
امراض جلد اور قوت باہ
امراض جلد کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اروی ایک بہترین غذا ہے۔
یہ وزن بھی بڑھاتی ہے۔اروی ایک ایسی سبزی ہے جو مردوں کے لئے بے حد مفید ہے۔یہ گردوں کی کمزوری دور کرکے قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔مردانہ کمزوری کا بہترین علاج ہے۔
فربہی بدن کیلئے
اگر اروی کو بطور سالن استعمال کیا جاتا رہے تو کمزور جسم کے افراد فربہ ہو جاتے ہیں۔جلد کی خشکی اور چہرے کی شکنیں دور کرنے میں معاون ہوتی ہے۔
پیشاب اور مثانے کے امراض
پیشاب اور مثانے کی بیماریوں کو دور کرنے کے لئے اروی کا شوربے دار سالن بے حد مفید ہے۔اروی کھانے سے قبل اسے چھیل کر نمک لگا کر رکھ دیں۔جب اس کا پانی نکل جائے تو دھو کر استعمال کریں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj