Bhindi Ke Sehat Bakhash Fawaid - Article No. 2119

بھنڈی کے صحت بخش فوائد - تحریر نمبر 2119

بدھ مارچ

Bhindi Ke Sehat Bakhash Fawaid - Article No. 2119
بھنڈی یا لیڈی فنگر وٹامن‘معدنیات اور ریشوں کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔یہ بہت مفید سبزی ہے اور مزیدار غذا ہے جسے اکثر لوگ کھانا پسند کرتے ہیں۔بھنڈی کو(Okra) بھی کہا جاتا ہے۔یہ وہ ہری سبزی ہے جو جلد‘بالوں اور مجموعی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔بھنڈی کے بہت سے حیرت انگیز فوائد یہاں پیش خدمت ہیں۔
کینسر کی روک تھام
بھنڈی بڑی آنت کے کینسر سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔


ذیابیطس کے لئے موٴثر
بھنڈی ریشہ سے مالا مال ہے اور بہت سی بیماریوں کے لئے موٴثر ہے۔یہ آپ کو ذیابیطس سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کریں
بھنڈی کولیسٹرول کے لئے بہت اچھی ہے اور دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ موٹاپا کو بھی کنٹرول کرتی ہے اور آپ کو دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔


گردوں کی بیماری میں موٴثر
یہ سبزی گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے بھی بہت مفید ہے تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے روزانہ بھنڈی کھائی تھی۔انہوں نے گردوں کے نقصان کی علامت کو کم کر دیا تھا جبکہ بھنڈی بطور خوراک کھائی گئی تھی۔یہ ذیابیطس میں بھی بہت مفید ہے کیونکہ گردے کی بیماریاں تقریباً 50 فیصد ذیابیطس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔


بہتر مدافعتی نظام کے لئے
بھنڈی میں بہت سارے وٹامن ہوتے ہیں۔جو مدافعتی نظام کی مجموعی صحت کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔اس میں میگنیشیم‘کیلشیم‘ آیوڈین اور آئرن موجود ہیں۔جو ہماری صحت‘بالوں اور جلد کے لئے اچھا ہے۔
بینائی کی بہتری کے لئے
بھنڈی بینائی کے لئے بہت اچھی ہے۔یہ وٹامن اے پر مشتمل ہے اور آنکھوں کی روشنی کو بہتر بناتی ہے جو عمر رسیدگی سے وابستہ بصری کمزوریوں و دیگر پریشانیوں سے فرد کو محفوظ رکھتی ہے صحت مند آنکھوں کے لئے بھنڈی کا استعمال ضروری ہے۔


ہڈیوں کو مضبوط بنائیں
یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے اور عمر سے متعلق ہڈیوں کے مسائل کم کرکے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
وزن میں کمی کرتی ہے
وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔بھنڈی ان کے لئے بہترین آپشن ہے یہ ایک ایسی سبزی ہے جس میں کیلوریز کی نہایت کم مقدار پائی جاتی ہے۔


انفیکشن کے خلاف مزاحمت
بھنڈی میں وٹامن C کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔جو مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنا کر عام سردی‘کھانسی اور متعدی مسائل سے لڑنے میں معاونت کرتی ہے۔
وٹامن اور معدنیات کا ذریعہ
یہ وٹامنز اور معدنیات کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔
یادداشت میں اضافہ کرتی ہے
یہ ذہنی افعال کو باقاعدہ کرکے حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے اور میموری کو مضبوط اور تیز تر بناتی ہے۔

اس میں ایسے اہم مرکبات ہوتے ہیں جو دماغ کو کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
جلد کے لئے بہترین ہے
بھنڈی میں وٹامن C کی کثیر مقدار جلد کی رونق و خوبصورتی میں اضافے کی اہم کلید قرار دی جاتی ہے۔یہ جلد کے لئے بہت موٴثر ہے۔ مہاسوں‘سیاہ دھبوں اور جلد کے مسائل کا بہترین علاج ہے۔
ہیئر کنڈیشنر کے طور پر
یہ بالوں کے لئے بہترین کنڈیشنر ہے۔

پانی میں بھنڈی اُبالیں یہ پانی چپچپا ہو گا۔غسل کرتے وقت اس کا بالوں میں استعمال کریں۔اچھی طرح بالوں میں مالش کریں۔اسے دھو ڈالنے کے بعد آپ کے بالوں میں چمک آجائے گی اور وہ ہموار بھی ہوں گے۔
خشکی سے نجات کے لئے
بھنڈی سر کی خشکی کے لئے بہت اچھی ہے۔یہ خشکی کے خلاف کام کرتی ہے۔یہ آپ کی کھوپڑی کو نمی بخشتی ہے اور خشکی کو دور رکھتی ہے غرض یہ کہ بھنڈی ایک بے حد مفید سبزی ہے۔جس کا استعمال ضروری ہے۔
تاریخ اشاعت: 2021-03-31

Your Thoughts and Comments