Bhindi - Sehat Bakhsh Sabzi - Article No. 2704
بھنڈی ․․․ صحت بخش سبزی - تحریر نمبر 2704
کسی نہ کسی شکل میں بھنڈی ضرور کھا لینی چاہئے
پیر 15 مئی 2023
بھنڈی وٹامن C سے بھرپور سبزی
یوں تو ہر عمر کے افراد کو بلا تخصیص جنس بھنڈی فائدہ دیتی ہے لیکن اگر حمل کے دوران بھنڈی کھائی جائے تو ماں سے بچے کو کوئی Infection کم ہی منتقل ہوتا ہے۔اگر پیدائشی عمل کے دوران کسی خاتون کا بلڈ پریشر بڑھ جائے تو اسے بھی دوا کے علاوہ پابندی سے بھنڈی کھلا کر دباؤ کم کیا جا سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ بھنڈی کو 5 سے 7 منٹ تک ہی پکایا جائے اور اس کی اصل رنگت سبزی مائل ہی رہنے دی جائے جہاں آپ نے دیر تک اسے پکایا یہ سیاہ ہو جائے گی اور اس کی غذائیت بھی ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔
(جاری ہے)
دل کے امراض سے بچاؤ کے لئے بھنڈی اچھی سبزی شمار ہوتی ہے۔
یہ قبض نہیں ہونے دیتی
بھنڈی میں فائبر ہوتا ہے لہٰذا اسے پابندی سے کھانا چاہئے خاص کر موسم کی سبزی ضرور کھا لینی چاہئے۔بھاپ میں پکائیے،ہلکا سا اُبالئے،مصالحے بھر کر پکائیے یا شوربے والا سالن یہ ہر شکل میں مفید سبزی ہے۔اس کے علاوہ اس میں ذیابیطس روکنے کے امکانات بھی ہیں۔کچھ ماؤں کو پیدائشی عمل کے دوران ذیابیطس ہو جاتی ہے اور ایسا آلو زیادہ کھا لینے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔آلو کے بجائے بھنڈی کھائی جائے تو زیادہ فائدہ دیتی ہے۔
یہ Collagen کا اضافہ کرتی ہے
بھنڈی کھانے سے جسم میں موجود Collagen کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ جزو جن عضلات میں ہوتا ہے،ماں بننے والی خواتین کے جسم پر کچھ نشانات پڑ جاتے ہیں،بھنڈی کھانے اور اس کی (Paste) بنا کر دانے دھبوں پر لگانے سے یہ نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔
وٹامن A بینائی میں اضافے کا سبب
بھنڈی میں چونکہ وٹامن A بھی موجود ہے،اس لئے یہ موتیا بند کو قریب نہیں آنے دیتی۔چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو ممکنہ حد تک روکتی ہے۔وٹامن A سے آنکھوں کے افعال درست رہتے ہیں اور یہ معدے میں ہونے والے زخم کو بھی مندمل کرتی ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی سے آپ سانس کی بیماریوں خصوصاً دمے سے محفوظ رہتے ہیں۔
نباتاتی پروٹین،ایک خزانہ
جو شخص گوشت پسند نہیں کرتا اگر وہ بھنڈی کھا لے تو اسے پروٹین کا متبادل آسانی سے مل جاتا ہے۔نباتاتی پروٹین ہمیں پودوں سے دستیاب ہوتی ہے اور اس سے عضلات اور ہڈیاں دونوں مضبوط رہتے ہیں۔
100 گرام بھنڈیوں میں موجود صحت بخش اجزاء
سیچوریٹڈ فیٹس 0.1 گرام
فائبر 3 گرام
شکر 3 گرام
پروٹینز 2.1 گرام
وٹامن 339 A یونٹ
وٹامن 12.2 C ملی گرام
وٹامن 0.3 E ملی گرام
وٹامن 47.8 K مائیکرو گرام
فولیٹ 14.6 مائیکرو گرام
کیلشیم 96 مائیکرو گرام
میگنیز 1 ملی گرام
پوٹاشیم 234 ملی گرام
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit
موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain