Chuare - Ghizaiyat Bhare - Article No. 2357

چھوہارے ․․․ غذائیت بھرے - تحریر نمبر 2357

منگل 25 جنوری 2022

Chuare - Ghizaiyat Bhare - Article No. 2357
کھجور کی خشک شکل کو چھوہارے کہا جاتا ہے۔اسے کھجور کی طرح توانائی کا خزانہ کہا جاتا ہے۔یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔چھوہاروں میں وٹامن B2,K,E,C,A اور B6 شامل ہیں۔یہ تمام وٹامنز اور معدنیات ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتے ہیں۔
کھجور میں آئرن بدرجہ اتم پایا جاتا ہے اور چھوہارے میں بھی یہ عنصر کوپر،فاسفورس اور پوٹاشیم کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ معدنیات انسانی جسم کے خلیات کو درست رکھتے ہیں۔
خون کی کمی میں تریاق
خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کے لئے آئرن کا ہونا اشد ضروری ہے۔چھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔نئی ماؤں کو اور نوعمر بچیوں کو دودھ میں بھگو کر چھوہارے کھلانے سے ایام کی تکالیف سے نجات ملتی ہے۔

(جاری ہے)


ہڈیوں کو مضبوط بنانا
چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لئے کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچاؤ کے لئے چھوہارے کا استعمال کیا جانا درست ہے۔
یہ قبض دور کرتا ہے
فائبر سے بھرپور اس میوے میں آنتوں کے افعال درست کرنے کی عمدہ صلاحیت پائی جاتی ہے لہٰذا پرانی قبض کی بیماری دور کرنے کیلئے ہر روز ناشتے میں دلئے کے ساتھ کھایا جائے تو اچھا ہے۔


دل کے لئے بہترین
چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ہاضمہ بہتر بناتا ہے
چھوہاروں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس نظام ہاضمہ کو درست کرتے ہیں۔تیزابیت،پیٹ کے امراض اور سینے کی حلق کے لئے مفید ہے۔ علاوہ ازیں فوری توانائی،دبلا پن دور کرنے اور عضلات کی مضبوطی کے لئے بہترین میوہ ہے۔شادیوں کے موسم میں نکاح میں چھوہاروں کی روایتی تقسیم کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔مگر آپ اپنی میٹھی ڈشز میں بھی ان کا استعمال کر سکتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-25

Your Thoughts and Comments