Coffee Aap Ki Sehat Ki Zamin - Article No. 2359

کافی آپ کی صحت کی ضامن - تحریر نمبر 2359

جمعرات 27 جنوری 2022

Coffee Aap Ki Sehat Ki Zamin - Article No. 2359
یہ موسم سرما کا مقبول پسندیدہ مشروب ہے۔جسے پیتے ہی ذہن بیدار ہو جاتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی سب سے پہلے عرب کے مقام یمن میں دریافت ہوئی۔کئی ہزار برس پہلے یمنی چرواہے نے بکریوں کو ایک مخصوص درخت کے پتے کھا کر اُچھلتے کودتے اور فراٹے سے دوڑتے دیکھا تھا۔اس راز کو جاننے کے لئے چرواہے نے اس درخت کے پتے خود بھی چبا کر تجربہ کیا۔

واقعی ان میں کوئی خاص بات تھی جب ہی تو وہ زیادہ مستعد اور فعال ہو گیا تھا۔اس کی تھکن اُتر گئی تھی۔وہ کچھ اور پتیاں لے کر واپس لوٹا اور اپنے دوستوں کو بھی اس راز میں شریک کرکے سمجھ گیا کہ ان پتیوں کے قہوے میں Alert ہونے کی اضافی خوبی پائی جاتی ہے۔
بعد ازاں کافی کے بیج اُبال کر پیئے جاتے رہے۔اس طرح کافی رفتہ رفتہ ایک صنعت بن کر اُبھری۔

(جاری ہے)

ایتھوپیا میں ایک مقام کاغا ہے جو مقامی زبان میں کافی سے متعلق ہے۔یہاں سے افریقن ممالک میں خودرو پودوں کی منتقلی ہوئی اور باقاعدہ کاشتکاری سے کافی کی مختلف اقسام بھی منظر عام پر آئیں۔ابتداء میں کافی کے بیجوں کو کھایا جاتا تھا بیجوں کو پیس کر چکنائی ملائی جاتی اور کھانے تیار کئے جاتے تھے۔رفتہ رفتہ یہ مشروب کے طور پر دنیا بھر میں خاطر مدارت اور مہمان نوازی کی شکل اختیار کر گیا۔


کیفین کافی کا اہم جز
کیفین اور کافی لازم و ملزوم ہیں
کافی خواتین کے لئے بہتر اس لئے بھی ہے کہ یہ زود حس ہوتی ہیں۔ذہنی دباؤ میں رہتی ہیں تاہم مردوں کے لئے بھی یہ مفید مشروب ہے۔ مانع تکسیدی اجزاء پر مشتمل یہ غذا ہمیں گردوں کے امراض،اسٹروک،ذیابیطس اور دیگر مہلک امراض سے بچاتی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ دل کے دوروں سے بھی محفوظ رہنے والے عوامل پر مشتمل ہے۔خون کو منجمد نہیں ہونے دیتی۔ہاتھوں پیروں میں رعشہ آ جانے کی کیفیت سے نجات ملتی ہے مگر یہ بلڈ پریشر بڑھاتی بھی ہے لہٰذا اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے سے مقدار کا تعین کر لیں۔
ماں بننے والی خواتین متوجہ ہوں
ابتداء میں ہم نے عام خواتین کی بات کی تھی۔

یہاں ہم واضح کرتے چلیں کہ ماں بننے والی خواتین کیفین کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔رضاعت کے مراحل میں بھی کافی بچے اور ماں کے لئے مفید نہیں۔
یاد رکھنے کی دیگر باتیں
کیفین کے علاوہ اس میں وٹامن B2 (ایبوفلیون) اور میگنیزیئم پائے جاتے ہیں۔8 اونس کافی کے ایک مگ میں 95 ملی گرام تک کیفین موجود ہے۔اگر آپ تین کپ کے قریب سارا دن کافی پئیں گے تو بے شک ذہنی طور پر متحرک اور فعال رہ سکتے ہیں۔

بے شک یہ اینٹی کینسر ہے۔ڈپریشن سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ماں بننے والی بنیں سارا دن میں 200 ملی گرام تک کیفین لے سکتی ہیں۔اس سے زائد مقدار بچے کی صحت متاثر کر سکتی ہے۔کافی کی متعدد اقسام ہیں ان میں کافی چیری Robusta-Arabica پسند کی جاتی ہے۔یہ تمام ایتھوپیا سے درآمد ہونے والی اقسام ہیں۔کافی کے بیجوں کو بھوننے کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

یہ آغاز میں سبز ہی ہوتے ہیں۔گہرے بھورے اور سیاہی مائل بیجوں کا ذائقہ قدرے مختلف بھی ہوتا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ جتنے زیادہ Roasted بیج ہوں گے ان میں اسی قدر زیادہ کیفین موجود ہو گی۔یہ مفروضہ ہے اس میں حقیقت موجود نہیں۔علاوہ ازیں کافی کے بیجوں کو کئی بار Grind کیا جا سکتا ہے۔یہ صحت بخش مشروب ہے۔اسے موسم کی خاص سوغاتوں میں شمار کیا جانا غلط نہیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-27

Your Thoughts and Comments