
- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Coffee Thandi Ho Ya Garam Hoti Mazedar Hai
Coffee Thandi Ho Ya Garam Hoti Mazedar Hai - Article No. 2625
کافی ٹھنڈی ہو یا گرم ہوتی مزیدار ہے - تحریر نمبر 2625
جمعرات 19 جنوری 2023

کافی آج دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ہے اور تقریباً دنیا کے ہر خطے میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔ویسے تو اب یہ سارا سال استعمال ہوتی ہے مگر موسم سرما میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
ہمارے ہاں اب سردی کی آمد آمد ہے۔سردی کے آتے ہی کولڈ ڈرنکس کی جگہ کافی اور چائے لے لیتی ہیں۔
(جاری ہے)
ملازمت پیشہ،دفتری کام کرنے والے اور طلبہ سردی کی شدت کم کرنے اور دن بھر کی جسمانی تھکن ختم کرنے کے لئے کافی ضرور استعمال کرتے ہیں کیونکہ اسے پینے سے محسوس ہوتا ہے کہ جسم میں چستی و طاقت آ گئی ہے اور کام کرنے کی امنگ پیدا ہو جاتی ہے۔
طلبہ خصوصاً امتحانی ایام میں خود کو مستعد اور رات بھر جاگ کر تیاری کرنے کے لئے کافی یا چائے کا استعمال کرتے ہیں۔آج انگلینڈ میں کافی کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں تین ہزار سے زیادہ کافی ہاؤسسز ہیں اور صورتحال یوں ہے کہ دنیا میں 70 سے زیادہ ممالک میں 40 سے 80 اقسام کی کافی کاشت کی جاتی ہے۔مغربی ملک برازیل دنیا میں کافی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔جبکہ دوسرے نمبر پر ویت نام اور تیسرے پر کولمبیا ہے۔یمن چونکہ اس کا آبائی گھر ہے اس لئے یمن کی کافی کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔اس کے رنگ،خوشبو اور ذائقہ کا کوئی دوسرا ثانی نہیں۔اس کے بعد عربی کافی اور پھر امریکہ کی کافی شہرت رکھتی ہے۔
کافی کے فوائد
کافی میں موجود کیفین کے باعث کافی پینے والے سینے میں خرخراہٹ اور سانس کے دوسرے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔
کافی مضر قلب چکنائی ایچ ڈی ایل اور مفید قلب چکنائی ایل ڈی ایل دونوں کی سطح کو بڑھا کر توازن قائم رکھتی ہے۔اس لئے توازن سے استعمال قلب کے مضر ثابت نہیں ہوتی۔
کافی ذیابیطس قسم دوم کی شکایت کی سطح کم کرتی ہے کیونکہ اس میں مختلف مانع تکسید اجزاء موجود ہوتے ہیں دوسرا اس میں میگنیزیئم،جست (زنک) اور دیگر معدنی اجزاء خون میں شکر کی سطح کم رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔تیسرا کافی جسم میں ہضم کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
نقصانات
خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔اگر کافی صحیح طرح بنائی جائے یعنی فلٹر کی جائے تو اس طرح چکنائی دور کرکے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
کافی کے نئی ماؤں پر مضر اثرات ہو سکتے ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔
جدید تحقیق
امریکا کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ خیال درست نہیں ہے کہ کافی پینا مضر صحت ہے بلکہ کافی کا معتدل استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔مثلاً جو لوگ دن میں تین کپ کافی پیتے ہیں ان کے پارکسن (رعشہ) میں مبتلا ہونے کے امکانات 20 فیصد کم ہوتے ہیں۔
اسکول آف ہیلتھ ہارڈورڈ کے مطابق روزانہ چھ کپ کافی پینے والوں میں ذیابیطس دوم میں مبتلا ہونے کے امکانات 50 فیصد کم ہوتے ہیں۔
جاپان کے کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چار کپ کافی پینے والے کے جگر کے سرطان میں مبتلا ہونے کے 50 فیصد خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
برٹش ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیان کردہ مقدار سے زیادہ استعمال طبیعت میں بے چینی اور مزاج میں الجھن پیدا کرتی ہے۔متوقع ماؤں کو دو کپ کافی سے زیادہ استعمال نہیں کرنی چاہئے۔
ایک تحقیق کے مطابق کافی میں پائی جانے والی کیفین خون کی نالیوں کی سوزش کم کرتی اور سر درد میں افاقہ دیتی ہے۔
گوشت کی ڈشز کو خوش رنگ اور مزیدار بنانے کے لئے دیگچی میں ایک کپ کافی شامل کر دیں۔گوشت مزیدار ہو جائے گا۔
کافی کا پاؤڈر چہرے کی صفائی کے لئے بہترین ہے۔موسم سرما میں اکثر جلد خشک ہو جاتی ہے اس کے لئے کافی کا پاؤڈر چہرے پر رگڑیں چہرے کی جلد صاف و شفاف ہو جائے گی۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید غذا کے ذریعے بیماریوں کا علاج سے متعلق
-
وٹامن کے ون ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے
-
سفید مرچ سے کئی امراض دُور
-
چینی ادویہ ․․․․ علاج بذریعہ غذا
-
بیماریوں سے نجات کے لئے سبزیاں کھائیے
-
جو کی غذا 100 بیماریوں کا واحد علاج
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.