Dark Chocolate Rakhay Chokas O Tawana - Article No. 2444

Dark Chocolate Rakhay Chokas O Tawana

ڈارک چاکلیٹ رکھے چوکس و توانا - تحریر نمبر 2444

یہ امراض قلب اور جوڑوں کے درد میں افاقہ دیتا ہے

جمعہ 20 مئی 2022

سیاہ چاکلیٹ نہ صرف مزے میں اعلیٰ ہے بلکہ یہ کھانے والے کو صحت بخش اور توانا بھی رکھتی ہے۔حالیہ تحقیق کے مطابق سیاہ چاکلیٹ عمر رسیدہ افراد کو نہ صرف چوکس یعنی توانا رکھتی ہے بلکہ ان کے چلنے پھرنے کو بھی سہل بناتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بہت سے افراد ٹانگوں اور جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں مثلاً Peripheral Artery Disease ایک قلبی مرض ہے جو متاثرہ مریض کی ٹانگوں کی شریانوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ساٹھ یا ستر برس کے افراد میں یہ شرح بڑھ جاتی ہے۔چونکہ اس مرض کی وجہ سے شریانوں میں خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے جس کے سبب ٹانگوں اور کولہوں میں تکلیف،اینٹھنا اور شدید درد شروع ہو جاتا ہے جس سے مریض چند قدم چلنے میں تکلیف اور تھکن محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)


جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق کے تحت PAD کے مریضوں کی پائلٹ اسٹڈی میں 60 سے 78 برس کے 14 مرد اور 6 خواتین کو شامل کیا تھا ان کی چلنے کی صلاحیت کو پرکھنے کے لئے انہیں سیاہ چاکلیٹ اور ملک چاکلیٹ دی گئی۔

اس دوران انہیں ایک اور دوسرے روز 40 گرام کی چاکلیٹ بار دی گئی اور پھر انہیں صبح کے وقت ٹریڈ میل پر چلایا گیا تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے۔نتائج کے تحت سیاہ چاکلیٹ کھانے والے افراد اوسطاً 39 قدم زیادہ چلے اور ان کا دورانیہ 17 سیکنڈ زیادہ تھا۔یہ صرف ایک روز کا جائزہ تھا۔اس کے برعکس ملک چاکلیٹ کھانے والے افراد میں کسی قسم کی پھرتی نظر نہیں آئی۔
امریکن ہارٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق Cocoa میں ایسے Polyphenols نامی ایک مرکب پایا جاتا ہے جو آکسیڈیٹیو اسٹریس کو کم کرتا ہے اور پیری فیرل شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاکلیٹ میں 85 فیصد Cocoa موجود ہوتا ہے جن کے باعث اس میں پولی فینولز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ ملک چاکلیٹ میں یہ 30 فیصد کی حد تک پایا جاتا ہے۔
فی الوقت تو ان تجربات کے نتائج کی بہتری کو درمیانے درجے کی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
Sapienza یونیورسٹی آف روم اٹلی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لورینزولو فریڈو کہتے ہیں ”خون کے بہاؤ میں ایک گیس نائٹرو ایسڈ کی سطح بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس کی سطح اس وقت بلند تھی جب مریض کو سیاہ چاکلیٹ دی گئی تھی جبکہ دیگر آکسیڈیٹیو بائیو کیمیکل لیبارٹری کے تجربات کے تحت نائٹرک ایسڈ کی بلند سطح پیری فیرل شریانوں کو کھولنے میں مددگار ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے مریض کو چلنے میں سہولت اور آسانی محسوس ہوتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj