Ghaza Per Dehaan Dijye - Article No. 1580

Ghaza Per Dehaan Dijye

غذا پر دیجئے دھیان - تحریر نمبر 1580

ہائی بلڈ پریشر سے رہیں محفوظ

بدھ 22 مئی 2019

گاجر
طبی وغذائی ماہرین کہتے ہیں کہ گاجر کھانا بینائی کو بہتر کرتا ہے ۔کچی کھائیے یا پکی ہوئی،اس میں موجود بیٹا کیروٹین بکثرت ملتا ہے جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔وٹامن A اور Cکی موجودگی سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔
آئیڈیل بلڈ پریشر کتنا ہوتاہے؟
صحت مند اور تندرست انسان میں 120/80تک بلڈ پریشر معمول کے مطابق سمجھا جاتا ہے ۔

اگر یہ سطح کم ہو یا زائد تو اس صورت میں باقاعدہ علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔40برس کے بعد ہائی بلڈ پریشر ،
ذیابیطس اور دل کے امراض یا برے کو لیسٹرول کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس سے پہلے کہ بیماری حد سے بڑھ جائے آپ طرز زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی غذاؤں کے انتخاب پر بھی غور کریں اور بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھنے سے پہلے پہلے ذیل میں درج سبزیاں اور پھل کھانا شروع کیجئے۔

(جاری ہے)


چقندر
اس سبزی میں فائبر کے ساتھ ساتھ مختلف وٹامنز اور معدنیات موجود ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دل کی متعدد بیماریوں میں افاقہ لاتے ہیں۔
خشک میوہ جات
اخروٹ،پستہ اور بادام ذہنی وجسمانی توانائی کے لئے بہتر میوے تسلیم کئے جاتے ہیں ۔کیونکہ ان میں میگنیشےئم ،پوٹاشےئم اور فائبر موجود ہے جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

لہسن
اس میں دو غذائی جزوAllicinاور Ajoeneموجود ہیں جو بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مرض میں بھی مفید ہے ۔معدے کے انزائمزکو بڑھانے اور نظام ہضم کو درست رکھنے اور پھیپھڑے صاف کرنے کے لئے بہترین ہے ۔خون میں کولیسٹرول کم کرتا ہے اور قوت مدافعت بھی بڑھاتاہے۔
زیتون کا تیل اور ہری سبزیاں
اس تیل کی افادیت سے کسے انکار ہے۔
دل کے اور ہائی بلڈ پریشر دونوں امراض میں کنٹرول کرنے والا تیل ہے۔
اس میں سیچور یٹڈ فیٹ موجود ہے جو بے حد مفید ہے اور یہی نہیں نائٹر وفیٹی ایسڈ میں قدرتی اور طور پر چل پذیر ایپوکسائڈ ہائیڈ رولیس نامی انزائم موجود ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتاہے۔
دودھ اور دہی
یہ دونوں اجزاء کیلشےئم کا بھر پور ذخیرہ رکھتے ہیں۔
بچے ،بوڑھوں اور خواتین کو اوائل عمر ہی سے ان کا استعمال شروع کر دینا چاہئے تاکہ وٹامن Dکا حصول بھی آسانی سے ہوجائے۔اس طرح 20 فیصد تک بلڈ پریشر کم بھی ہوجاتاہے۔
علاوہ ازیں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والے پھلوں میں کیلا،تربوز،اسٹرابیری،بلوبیریز اور مالٹے کے ساتھ ساتھ تمام سٹرس فروٹس شامل ہیں۔پھلوں میں کاربوہائیڈریٹس ،معدنیات ،وٹامن C،فلیوونائڈزاور لیمونائڈز کے علاوہ لائیکوپین ،آئرن اور غذائی فائبرز بھی پائے جاتے ہیں۔پھل بہترین اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں۔کوشش کرتے رہیں کہ ہر روز تین یادوقسموں کے پھل ضرور خوراک کا حصہ بنالئے جائیں تاکہ ہر عمر میں صحت وتوانائی بر قرار رہ سکے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj