Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal - Article No. 2853

Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal

گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل - تحریر نمبر 2853

امراضِ قلب میں مبتلا افراد جو روزانہ 1 گریپ فروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں وہ اپنے خون میں کولیسٹرول کی شرح میں حیرت انگیز طور پر کمی کرنا شروع کر دیتے ہیں

بدھ 12 جون 2024

طبی محققین نے ایک ریسرچ اسٹیڈی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امراضِ قلب میں مبتلا افراد جو روزانہ 1 گریپ فروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں وہ اپنے خون میں کولیسٹرول کی شرح میں حیرت انگیز طور پر کمی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔عارضہ قلب میں گرفتار ان مریضوں کے مقابلے میں جو یہ پھل روزانہ استعمال نہیں کرتے۔خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے یا اس کے جسم میں مستقل موجود رہنے کی وجہ سے دل بے شمار بیماریوں کے شکنجے میں پھنس کے رہ جاتا ہے۔
گریپ فروٹ وٹامن C سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ کولیسٹرول کی شرح کو گھٹاتا بھی ہے‘ شریانوں اور وریدوں کی حساس بافتوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور جسم میں موجود چکنائی کے گولوں کو پگھلا کر ان کا جسم سے اخراج عمل میں لاتا ہے جس کی وجہ سے وزن میں بھی صحت مند کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام خوبیاں دل کی صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔


اس کے علاوہ دانتوں اور مسوڑھوں کی تکالیف میں مبتلا افراد بھی گریپ فروٹ کا اگر مسلسل استعمال جاری رکھیں تو انہیں بھی مسوڑھوں کی جملہ تکالیف سے نجات مل سکتی ہے۔گریپ فروٹ کی اثر انگیزی میں کوئی شبہ نہیں یہ جسم کے مدافعتی نظام کو حیرت انگیز حد تک تقویت پہنچاتا ہے۔لہٰذا بہت سی ادویات ایسی ہیں جو جسم میں اس قدر طاقتور غذائی جز کی موجودگی میں اپنی اثر پذیری کھو بیٹھتی ہیں۔اسی لئے کسی بھی قسم کے Chronic مرض میں مبتلا افراد جو مستقل طور پر دوائیاں استعمال کرتے رہتے ہوں وہ گریپ فروٹ کا باقاعدہ استعمال شروع کرنے سے قبل اپنے معالج سے حفظ ماتقدم کے طور پر مشورہ ضرور کر لیں تاکہ وہ آئندہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj