Gur (Jaggery) - Article No. 2445

Gur (Jaggery)

گڑ - تحریر نمبر 2445

بے ضرر طبی فوائد سے مالا مال میٹھا

ہفتہ 21 مئی 2022

موسم گرما میں گڑ کا بنا ہوا شربت ٹھنڈا مشروب ہے۔گرمی،یرقان میں بے حد مفید ہے۔صبح سویرے گڑ کا شربت پینا تمام دن دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔کئی گھرانوں میں باجرے کی روٹی پکا کر گڑ اور خالص دیسی گھی سے چوری بنائی جاتی ہے جو لذت و قوت فراہم کرتی ہے۔اکثر بزرگ شکر میں خالص گرم گھی ڈال کر روٹی کھاتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں۔
مصنوعی میٹھے کی بجائے گڑ کا استعمال فائدہ مند ہے۔
پرانے گھرانوں میں گڑ سے بنا حریرہ بنا کر زچہ کو دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ زچگی کے امراض سے محفوظ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

دوران زچگی جو خواتین بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہوں وہ گڑ 5 گرام،زیرہ سفید 5 گرام،صبح و شام گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔دودھ کی کمی دور ہو گی۔
دھند اور سموگ کے دنوں میں گڑ کا قہوہ پی کر گھر سے نکلنا امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

جہاں پر پولن الرجی،روئی (کپاس) بننے کا کام یا دھول مٹی زیادہ اُڑتی ہو اور جس شخص کو بھی ان سے الرجی ہو جاتی ہو۔وہ گڑ میں ادرک ملا کر قہوہ بنا کر پئے امراض الرجی سے محفوظ رہنے کے علاوہ اگر وہ الرجی کا مریض ہے تو صحت مند ہو گا۔گڑ بعد غذا کھانا ہاضم کرتا ہے۔ہمیں اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم کب تک مصنوعی اشیاء کھا کھا کر بیماریاں مول لیتے رہیں گے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj