Hari Haryali Bhindi - Article No. 2340

Hari Haryali Bhindi

ہری ہریالی بھنڈی - تحریر نمبر 2340

ماؤں کے لئے مثالی سبزی

منگل 4 جنوری 2022

آپ نے بھنڈی ترکاری کے طور پر اور گوشت کے ساتھ سالن کی شکل میں کھائی ہو گی۔بظاہر یہ عام سی سبزی ہے جسے انگریزی میں Okra اور لیڈی فنگر کہتے ہیں۔تاہم اس کی طبی خصوصیات اسے مفید ثابت کرتی ہیں۔اگر آپ کے بچے بھنڈی کا سالن پسند نہیں کرتے تو آپ شکل بدل کر اسے پکا سکتی ہیں۔مصالحہ بھر کر پکانے سے سبزی کی شکل ہی نہیں قدرے ذائقہ بھی بدلتا ہے۔
یہ خوشگوار اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ ذیابیطس میں اکسیر ہے
بھنڈی میں موجود فائبر خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتے ہوئے اعتدال میں لاتا ہے۔بھنڈی میں موجود فائبر بھنڈی کو گلوکوز کو معتدل کرتا ہے کیونکہ یہ پانی میں حل پذیر ہوتا ہے۔یہ قوت مدافعت بہتر بنانے والی سبزی ہے۔بالوں کے لئے بھی مفید ہے۔نوجوان بچیوں اور ماؤں میں خون کی کمی دور کرنے کے لئے بھنڈی کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر ایسی نئی مائیں جو کلیجی کھانا پسند نہیں کرتیں۔بھنڈی میں میگنیزیئم،فولیٹ،فائبر،اینٹی آکسیڈنٹس،وٹامن C،K1 اور A جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہیں جو نئی ماؤں کے دل کے افعال اور مجموعی صحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ اینٹی کینسر سبزی ہے
بھنڈی میں موجود Lectin پروٹین کی ایک ایسی قسم ہے جو سینے کے سرطان کے خلاف مزاحمت کا کام کرتا ہے،ایک مطالعے کے دوران بھنڈی کو سینے کے سرطان بننے والے خلیوں کے خلاف بطور علاج استعمال کیا گیا جس سے سرطان کے خلیوں میں 63 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
بھنڈی کے بیج بھی موٴثر ترین ہوتے ہیں۔یہ انسانی جسم میں فولیٹ کی ناکافی مقدار کو معتدل کرتے ہیں تاکہ سرطان سے بچاؤ ممکن ہو۔
یہ یادداشت بہتر بناتی ہے
بھنڈی میں فاسفورس،اومیگا 3 اور 6 فیٹی ایسڈز یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دینے والے خواص ہیں۔کہتے ہیں کہ دو چار بھنڈیاں صاف پانی میں ڈبو کر رات بھر رکھ دی جائیں اور صبح کو بچوں کو کھلا دی جائیں تو ان کی یادداشت بہتر ہو جاتی ہے۔

100 گرام بھنڈیوں کی غذائی افادیت
کاربوہائیڈریٹس 7.03 گرام
چکنائی 1 گرام
فائبر 9 فیصد
پروٹین 2 گرام
میگنیزیئم 14 فیصد
فولیٹ 15 فیصد
وٹامن 14Aفیصد
وٹامن26C فیصد
وٹامن26K فیصد
وٹامن14B6 فیصد
نئی ماؤں کو آسٹیو پوروسز سے بچنے کے لئے بھنڈی کا استعمال خاص اہمیت رکھتا ہے۔اس میں مندرجہ بالا خواص ہڈیوں کو کیلشیم مہیا کرتے ہیں۔علاوہ ازیں وزن کی کمی کے حوالے سے بھی یہ سبزی بہترین انتخاب ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj