- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Jou Ki Ghaza - 100 Bimariyon Ka Wahid Elaaj
Jou Ki Ghaza - 100 Bimariyon Ka Wahid Elaaj - Article No. 2142
جو کی غذا 100 بیماریوں کا واحد علاج - تحریر نمبر 2142
بدھ 28 اپریل 2021

گندم کی طرح جو بھی ایک جنس ہے۔خوردنی اجناس میں سے مکئی کے ساتھ ساتھ جو کے آٹے کو خوراک کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا جو کے آٹے کی غذائی اہمیت گندم کے آٹے کے برابر ہے؟اور کیا اسے گندم کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔کیا اسے گندم کے آٹے کے دستیاب نہ ہونے پر ہی استعمال کیا جانا چاہئے یا سارا سال استعمال کر سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر جو کی غذائی اہمیت کے متعلق آگاہی ہو جائے تو ہم نہ صرف جو کی غذا کو اپنی خوراک میں بطور سپلیمنٹ شامل کر لیں بلکہ اس کی افادیت کے پیش نظر جو کو اہم ترین جزو بھی بنا لیں گے۔جو کی غذا کئی ہزار برس پہلے سے متقیوں،پرہیز گاروں اور نبیوں کی پسندیدہ غذا رہی ہے خود نور مجسم،شفیع عالم اور محبوب دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب ترین غذا جو ہی تھی۔
غارحرا میں جب قرآن پاک کی پہلی آیت کا نزول ہو رہا تھا تو اس لمحے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت جبرائیل علیہ السلام تھے اور اگر کوئی تیسری چیز وہاں موجود تھی تو وہ جو کی غذا تھی۔یعنی نہ ادھر چاول تھے نہ گندم،ذرا سوچئے کہ وہاں جو کیوں موجود تھی یقینا نبی آخر الزماں نے اسے خوردونوش کے لئے اس لئے منتخب کیا کیونکہ انہیں غورو فکر کرنا مقصود تھا۔
تاریخی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ نبی آخر الزماں کے اہل خانہ میں سے جب کبھی بھی کوئی بیمار ہوتا تو حکم دیا جاتا کہ جو کے دلیے سے علاج کیا جائے۔ایک بار حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی شفایاب ہوئے تھے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بیٹھے کھجوریں کھا رہے تھے جب دو چار سے زیادہ کھجوریں کھا لیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا اور کہا کہ ابھی ابھی بیماری سے اٹھے ہو لہٰذا کھجور زیادہ نہ کھاؤ کچھ توقف کے بعد انہیں ایک ڈش پیش کی گئی جو چقندر اور جو کی غذا پر مشتمل تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں سے کھاؤ یہ تمہارے لئے زیادہ فائدہ مند ہے۔اسی طرح کم و بیش 21 احادیث مبارکہ کا حوالہ جو کی غذا سے منسلک ہے۔ایک حدیث کا خلاصہ یہ بھی ہے کہ 100 کے قریب بیماریوں کا علاج جو کی غذا میں پنہاں ہے۔
جو اصل میں کیا ہے؟
جو کے دانے میں پانی،نائٹروجن مرکبات،گوندھ،چینی اور چکنائی کی معمولی مقدار کے علاوہ 59 فیصد اسٹارچ ہوتا ہے جو خون کے اندر کولیسٹرول کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو جسم کو فربہ نہیں ہونے دیتا یعنی جسم کو چست و اسمارٹ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ جو میں تانبا موجود ہے جو بڑھتی عمر کے افراد میں جوڑوں کے درد کو ختم کرتا ہے۔پھر اس میں سیلینئم جیسا ایک ایسا دھاتی عنصر ہے جو انسان کو چھوٹی آنت کے کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔اس میں فاسفورس بھی ہے جو ATP یعنی اڈینو ٹرائی فاسفیٹ کی صورت توانائی بہم پہنچاتا ہے۔یہ فائبر کا بنیادی عنصر بھی ہے جو آنتوں میں تیزی سے حرکت کرتا ہے اسی کی مدد سے خون ہر وقت تازہ اور شفاف رہتا ہے اور خون کے Clots نہیں بنتے۔فائبر کے جسم کے اندر ہونے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم سے Bile Acid کا اخراج کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے پتے میں پتھری ہونے کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔
جو کی غذا کی مختلف شکلیں
جو کے آٹے کی روٹی،دلیہ،جو کا پانی اور ستو وغیرہ کے لئے میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ حل پذیر ریشے یعنی Soluble Fiber کے اعلیٰ ترین ذرائع کے ساتھ ساتھ 22 مینٹی ایسڈز، 18 امینو ایسڈ موجود ہیں۔ایک مخصوص امینو ایسڈ Lysine بھی موجود ہے جو قد بڑھانے میں پیش پیش رہتا ہے یعنی بڑھتے ہوئے بچوں کو جو کا دلیہ یا روٹی کھلائے جائے تو ان کا قد بڑھ سکتا ہے۔
جو کی غذا کے دیگر فوائد
یہ رنگ گورا کرتی ہے۔مردانہ وجاہت ابھارتی ہے۔یہ بھوک مٹاتی ہے اور پیاس بجھاتی ہے۔جسم کے موٹے فضلات کو توڑتی ہے۔ذہانت بڑھاتی اور غورو فکر کی سوچ کو تحریک دیتی ہے۔آواز کو دلکش اور سریلا کرتی ہے۔جس سماعت اور بصارت کو تقویت بخشتی ہے۔زہریلی رطوبتوں کا اثر زائل کرتی ہے۔موٹاپا دور کرتی ہے۔جسم کی چربی کو پگھلاتی اور خون کو شفاف تر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2021-04-28
Your Thoughts and Comments
مزید غذا کے ذریعے بیماریوں کا علاج سے متعلق
-
چینی ادویہ ․․․․ علاج بذریعہ غذا
-
بیماریوں سے نجات کے لئے سبزیاں کھائیے
-
میں شریفہ ہوں
-
ننھے دانے کلونجی کے
-
مٹر
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.