Kachi Haldi Bhi Khane Ki Cheez Hai - Article No. 2327

Kachi Haldi Bhi Khane Ki Cheez Hai

کچی ہلدی بھی کھانے کی چیز ہے - تحریر نمبر 2327

یہ دل کے مریضوں کے لئے اکسیر ہے

ہفتہ 18 دسمبر 2021

اگر آپ بازار میں سبزی والوں کے پاس کچی ہلدی بکتے دیکھیں تو اسے فضول نہ گردانیں۔یہ بڑے کام کی چیز ہے۔بظاہر ادرک جیسی شکل کی ہو گی مگر موٹائی میں کافی کم ہوتی ہے۔ہلدی پاکستان اور پڑوسی ملک میں عام کاشت ہوتی ہے۔کیمیائی تجزیئے کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم،کیلشیم،فاسفورس،فولاد،سوڈیم کے علاوہ وٹامن B,A اور C بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
اس میں شامل پوٹاشیم امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس میں شامل آئرن (فولاد) خون کے سرخ خلیوں کی افزائش کرتا ہے۔خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ شریانوں میں خون کی روانی کے نظام کو تقویت دیتا ہے۔
ہلدی کے فوائد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جوڑوں کے درد اور کئی جسمانی عارضوں کے لئے قدرتی دوا ہے۔

(جاری ہے)


موسم بدلتا ہے تو جسمانی کیفیات اور عارضے بھی سر اُٹھاتے ہیں مثلاً جوڑوں کے درد،پٹھوں اور کمر کے درد،کھنچے ہوئے کندھے،گردن کی اکڑاہٹ،رات کو ٹانگوں میں درد کا ہونا،یہ سب ایسی کیفیات ہیں کہ ہم فوراً درد کش ادویہ کی طرف متوجہ ہونے لگتے ہیں جبکہ گرم (قابل بردداشت حد تک) دودھ کے ساتھ چٹکی بھر ہلدی پی لی جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔


دل کے مریضوں کو خون کے گاڑھے پن،کولیسٹرول،یورک ایسڈ کی زیادتی کی تکالیف ہو سکتی ہیں یا السر کے مریضوں کے لئے معدے کی تکالیف ایک درد سر ہی ہوں وہ اگر ہلدی کا متوازن حد تک استعمال کر لیں تو افاقہ ہو سکتا ہے۔
کچی ہلدی کا حلوہ جس میں بیسن،چینی،دیسی گھی،کھویا،سونف،پستہ،بادام،چاروں گوند،کمرکس اور دودھ شامل کئے جاتے ہیں۔اگر ناشتے میں صرف 5 سے 10 گرام تک کھا لیا جائے تو Hormones کے مسائل بھی پیدا نہیں ہوتے اور ماں بننے سے پیدائش کے بعد تک خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔
سردیوں کی آمد سے پہلے اپنی خوراک اور غذا کے انتخاب میں تبدیلیاں کرنی ضروری ہیں تاکہ آنے والے دنوں کی شدت سے جسم کو محفوظ رکھا جائے۔کچی ہلدی کے مادے میں دودھ اور ہلدی کو پکایا جاتا ہے بعد ازاں بیسن یا بھنے ہوئے چنے پیس کر ملائے جاتے ہیں اور اسی طرح باقی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj