Kachi Kali Kachnar Ki - Article No. 2405

Kachi Kali Kachnar Ki

کچی کلی کچنار کی - تحریر نمبر 2405

سبزی موسم بہار کی

جمعہ 1 اپریل 2022

موسم سرما رخصت ہونے کو ہے اور خاص کر میدانی علاقوں میں بہار کا پڑاؤ ہو چکا ہے اور بازاروں میں مہنگے داموں بکنے والی سبزی کچنار بھی آنے لگی ہے۔یہ بڑی عمدہ اور گوشت کے ذائقے والی سبزی ہے۔دراصل یہ کچنار کے درخت کی کلیاں ہیں جن کو گوشت میں اور سادہ ترکاری کے اوپر بھی پکایا جاتا ہے اور کچھ لوگ اس کا اچار بھی پسند کرتے ہیں۔کچھ لوگ قیمے کے ساتھ پکاتے ہیں یہ بھی ذائقہ دار بنتا ہے۔
بغیر پھول کھلے کچنار جس قدر ذائقے دار ہے اس سے بڑھ کر اس کے طبی و طبعی فوائد بھی ہیں۔اس کے اجزاء میں نمکیات،وٹامن C اور کئی معدنیات پائے جاتے ہیں۔
یہ سبزی بواسیر میں فائدہ دیتی ہے۔معدے کو طاقت دیتی ہے۔یہ بھی خون کو صاف کرتی ہے۔انتڑیوں کے کیڑوں کو مارنے کے لئے کچنار کا جوشاندہ تجویز کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بلڈ پریشر میں بہترین سبزی ہے۔

کھانسی اور اسہال میں اکسیر ہے۔گردوں کے عارضوں میں بھی مفید ہے جگر کے ورم کو دور کرتی ہے۔قوت مدافعت کی کمی دور کرتی ہے۔یہ سبزی خواتین کے عام امراض سے نجات دلاتی ہے۔جلد کی بیماریوں،پھوڑے پھنسیوں میں مفید ہے۔کچھ لوگ کچنار کو اُبال کر پکاتے ہیں۔یہ طریقہ صحیح نہیں اس طرح وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں اور ذائقہ بھی معدوم ہو جاتا ہے۔یہ اینٹی کینسر سبزی ہے اور خاص کر Hypothyroid میں بے حد مفید ہے Hemorrhoid یعنی موقوں والی بواسیر میں بھی یہ سبزی افاقہ دیتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ سبزی کینسر کے خلیوں کی افزائش روکتی ہے۔اکثر یونانی طبیب اور معالج کچنار اُبال کر اس کے پانی کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرکے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
یہ بدہضمی اور ڈائریا میں افاقہ دیتی ہے۔گوکہ اس کے ذائقے میں مٹھاس بھی محسوس ہوتی ہے تاہم یہ شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں۔خون میں موجود شکر کو متوازن رکھنے والی سبزی ہے۔
یہ خون میں فاسد مادوں کو مارنے والی سبزی ہے،جبکہ جگر کے امراض بھی دور کرتی ہے،ادرک لہسن کے ساتھ ملا کر پکانے سے جیسا کہ ہماری روزمرہ کی روٹین ہوتی ہے آپ کچنار پکائیے یہ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے،گارنشنگ کے لئے ہرا دھنیا استعمال کیا جائے یہ Urine کی تکالیف دور کر دیتی ہے۔خواتین میں ایام کی تکالیف میں افاقہ دینے والی سبزی ہے۔آیورویدک طریقہ علاج کے مطابق سانپ کے کاٹنے پر کچنار کے پھولوں کا سفوف (پاؤڈر) لگانے سے جلدی آرام آتا ہے۔
اسی طرح منہ کی ناگوار بو کا خاتمہ بھی کچنار کے پھولوں سے تیار کردہ جوشاندے سے کلیاں کرنا بتایا جاتا ہے۔یہ منہ کے السر اور بدبودار سانس کا توڑ کرتی ہے۔خونی بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے۔غرضیکہ سبزیاں تو یوں بھی مانع تکسیدی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں لہٰذا ہر موسم کی سبزیاں استعمال میں لائی جانی چاہئیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj