Kale Jamun Ke Faiday - Article No. 2476

Kale Jamun Ke Faiday

کالے جامن کے فائدے - تحریر نمبر 2476

یہ گرمی کا زور توڑتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے

منگل 28 جون 2022

نمرہ محمود
جامن موسم گرما کا ایک اہم پھل ہے اس کا مزاج خشک سرد ہے۔اس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔آدھا کلو جامن میں ایک وقت کے کھانے جتنی غذائیت ہوتی ہے۔اس میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی ٹھنڈی کرنے کی قدرتی تاثیر موجود ہے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال نہایت مفید ہے۔اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا ہے۔
یہ گرمی کا زور توڑتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔جگر کے لئے فائدہ مند ہے۔جسم میں نیا خون پیدا کرتا ہے گرم مزاج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔
جامن کو خوردنی نمک لگا کر استعمال کرنا چاہیے جامن کھانے کے فوراً بعد پانی پینا مضر صحت ہے۔خون اور گرمی کے نقائص کو دور کرنے میں لاجواب چیز ہے۔

(جاری ہے)

قوت بہا کو حرکت دیتا ہے۔اس کی گٹھلی قوت کو بڑھاتی ہے گرم مزاج والوں کے معدے اور تلی اور جگر کو طاقت پہنچاتا ہے۔

اس کا سرکہ تلی کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔جامن کو نہار منہ کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
نیز اسے ہمیشہ نمک ملا کر کھانا چاہیے۔کیونکہ یہ خود دیر سے ہضم ہوتا ہے۔لیکن قدرت نے اسے یہ خصوصیت عطا کی ہے کہ خود دیر سے ہضم ہونے کے باوجود کھانے کو جلدی ہضم کرتا ہے۔مثانہ کی کمزوری میں بے حد مفید ہے۔دانتوں کو مضبوط بنانے میں بھی اکثیر حکم رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj