Karela Khane Ke Yeh Fawaid Jante Hain - Article No. 2473

Karela Khane Ke Yeh Fawaid Jante Hain

کریلا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں - تحریر نمبر 2473

کریلوں کو کھانے والے افراد جہاں خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں،وہیں انہیں کھانے سے کئی طرح کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں

جمعہ 24 جون 2022

آمنہ ماہم
کریلوں کی سبزی عام طور پر کم عمر افراد کو اچھی نہیں لگتی،تاہم کچھ بڑی عمر کے لوگ بھی اس سبزی کے کڑوے پن کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتے۔اگرچہ کریلوں کو اچھی طرح پکایا جائے تو پکنے کے بعد بھی ان میں کڑواہٹ رہتی ہے لیکن اگر کوئی ماہر شخص انہیں تیار کرے تو لوگ انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔کریلوں کو کھانے والے افراد جہاں خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں،وہیں انہیں کھانے سے کئی طرح کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔
ماہرین صحت اور غذائیت کے مطابق کریلوں میں آئرن،میگنیشیم،پوٹاشیم،وٹامن سی،کیلشیم،فائبر،فاسفورس،زنک اور دیگر اجزاء اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں،جس وجہ سے اس سبزی کے حیران کن فوائد ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنے اور نظام ہاضمہ کے لئے بہتر
فائبر،سیلولوز اور زنک جیسے اجزاء سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلا نظام ہاضمہ کے لئے اینٹی بائیوٹک کی دوا کا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کریلا قبض سے نجات دلانے سمیت نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں اور قبض کا سبب بننے والے انفیکشنز کا خاتمہ کرتا ہے۔
شوگر میں کمی
غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں گلائکوسائیڈ،چارنٹین،وائیسین،کیراویلوسائیڈز،اور پولی پیپٹائڈ پی (پلانٹ انسولین) کی بھاری مقدار ہونے کی وجہ سے یہ بلڈ شوگر کو نارمل سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ کریلے مسلز کے سیلز کو بھی نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جگر کی صفائی
ماہرین کے مطابق کریلوں کا ایک اہم کام جگر کی صفائی کرنا بھی ہے،اس میں شامل اجزاء جہاں جگر کی صفائی کرتے ہیں،وہاں یہ جگر اور پٹھوں کے علاوہ دیگر جسمانی چربی کو بھی ہٹانے میں مفید ہے۔
جسمانی وزن میں کمی
کریلے اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور سبزی ہے جو کہ میٹابولزم اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے
کریلے کا جوس اکثر پینا جسمانی اسٹینما بہتر کرتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے اور ہاں اس کا استعمال نیند کا معیار بھی بہتر کرتا ہے۔
خون کی صفائی
جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj