Khaiye Phal Aur Sabziyan - Article No. 2294

Khaiye Phal Aur Sabziyan

کھائیے پھل اور سبزیاں - تحریر نمبر 2294

رہئے بیماریوں سے دور

بدھ 10 نومبر 2021

دنیا بھر میں گوشت کا استعمال بڑھنے لگا ہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے دل کی بیماریوں‘کینسر‘ذیابیطس اور موٹاپے کو روک سکتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لئے روزمرہ کی خوراک میں سبزیوں کا استعمال بے حد ضروری اور صحت افزا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی 2.8 فیصد آبادی 17 لاکھ سالانہ ہونے والی اموات کی وجہ خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا مطلوبہ مقدار سے کم استعمال ہے۔
اس کے علاوہ Gastrointestinal Cancer سے ہونے والے 14 فیصد دل کے امراض سے ہونے والی 11 فیصد جبکہ اسٹروک سے ہونے والی 9 فیصد اموات خوراک کی بے اعتدالی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
WHO اور عالمی ادارہ خوراک کے عالمی سطح پر مقرر کردہ پیمانے کے مطابق انسان کی خوراک میں یومیہ کم سے کم 400 گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال (علاوہ آلو اور دیگر نشاستے والی سبزیوں کے) صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)


American Journal Of Preventive Medicine کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والے 52 ممالک کے 77.6 فیصد مرد اور 78.4 فیصد خواتین یومیہ مطلوبہ 400 گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نہیں کرتے۔فی کس استعمال کے حساب سے 83 ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان ممالک میں سب سے کم ہے۔پاکستان میں اوسط یومیہ فی کس 80 گرام جبکہ سالانہ 28.1 کلو گرام سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
اسی طرح پھلوں کا فی کس یومیہ استعمال 85 گرام جبکہ سالانہ 31.5 کلو گرام ہے۔یوں ملک میں مجموعی طور پر یومیہ فی کس 165 گرام جبکہ سالانہ 59.3 کلو گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے کم سے کم مطلوب یومیہ 400 گرام کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے۔
بھارت میں بھی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال مطلوبہ مقدار سے کم ہے لیکن پاکستان سے دگنا ہے۔
بھارت میں سبزیوں کا فی کس استعمال 80.8 کلو گرام جبکہ پھلوں کا 51.5 کلو گرام ہے۔مجموعی طور پر بھارتی سالانہ 132.3 کلو گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرتے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال چین میں کیا جاتا ہے۔وہاں فی کس 332 کلو گرام سبزیاں اور 82 کلو گرام پھل کھائے جاتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر مونٹی نیگرو میں 398 کلو گرام۔
البانیہ میں 394 کلو گرام۔
آرمینیہ میں 390 کلو گرام اور 5 ویں نمبر پر ایران میں 389 کلو گرام فی کس سالانہ کیا جاتا ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کا کم استعمال کرنے والے 5 ممالک میں پاکستان سمیت منگولا‘ساؤتھ افریقہ‘کینیا اور جورجیا شامل ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj