Khajoor - Mubarak Mahine Ki Tawazo - Article No. 2429

Khajoor - Mubarak Mahine Ki Tawazo

کھجور ۔ مبارک مہینے کی تواضع - تحریر نمبر 2429

یہ بہترین معالج اور مکمل خوراک بھی ہے

جمعہ 29 اپریل 2022

کھجور اب پاکستان میں بھی کاشت ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر عجوہ کہہ کر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔بہرحال سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اس کی کاشت ہوتی ہے اور بہترین کھجور عجوہ کہلاتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ”جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جہاں رزق نہ اُترا ہو“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درخت کو مسلمان اور برکت والا قرار دیا تھا۔
قرآن مجید کے علاوہ بھی تمام مقدس کتابوں میں اس پھل کا ذکر خصوصیت سے آ رہا ہے۔
کھجور حیاتین اور معدنیات کا خزانہ
رمضان المبارک میں افطار اور سحری کے وقت اس کا استعمال افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔انسانی جسم کو درکار تمام وٹامنز اور معدنیات اس میں پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

طویل روزے میں جسم اسی کی بدولت توانائی محسوس کرتا ہے۔

چودہ اور کبھی اس سے بھی زائد گھنٹوں پر مشتمل روزے کے بعد فوری توانائی بہم پہنچانے والا یہ پھل پیاس بھی بجھاتا ہے۔غذائیت بھی دیتا ہے۔
10 گرام کھجوروں کی غذائی افادیت
ڈائٹری فائبر 32 فیصد
کاربوہائیڈریٹس 25 فیصد
کیلوریز 14 فیصد
پروٹین 5 فیصد
وٹامن8B6 فیصد
نیاسین 5 فیصد
رائبوفلیون 4 فیصد
وٹامن3K فیصد
پوٹاشیم 19 فیصد
میگنیز 13 فیصد
کاپر 10 فیصد
آئرن 6 فیصد
دیگر فوائد
خون کی کمی کا شکار خواتین کو خاص کر نئی ماؤں کے لئے کھجور اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

غدودوں کی خرابی،جھلیوں کی سوزش،غذائی کمی اور خون میں فولاد کی کمی دور کرتا ہے۔
دمے اور سانس کی بیماریوں میں تریاق ہے،قدیم تجربے کار حکما عجوہ کی گٹھلیوں کے سفوف سے تپ دق،قبض اور دل کی بیماریوں کا علاج کیا کرتے تھے۔
نئی ماؤں کو،ایام کی بے قاعدگی اور دیگر امراض میں کھجور کو دودھ میں اُبال کر کھلایا جانا مفید ہے۔
اعصابی امراض،ذہنی تھکان،گھبراہٹ،افسردگی اور رات میں دکھائی نہ دینے جیسے کئی مسائل کا حل کھجور کی ایک خوراک میں موجود ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj