Kiwi Fruit - Dietary Fiber Ka Zariya - Article No. 2392

Kiwi Fruit - Dietary Fiber Ka Zariya

کیوی فروٹ ․․․ ڈائٹری فائبر کا ذریعہ - تحریر نمبر 2392

یہ متعدد عارضوں میں مفید رہتا ہے

بدھ 9 مارچ 2022

یوں تو کیوی نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے لیکن یہ ایک پھل بھی ہے۔جسے ان ملکوں میں فروٹی پٹا سینڈوچز اور فروٹ سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔موسم سرما میں خاص ایسی سبزیاں اور پھل خوراک میں شامل کرنے چاہئیں جن میں دل کی صحت برقرار رکھنے کی صلاحیتیں موجود ہوں۔کیوی فروٹ میں صحت اور حسن دونوں کے مسائل حل کرنے کی افادیت موجود ہے۔
پاکستان میں بھی یہ پھل موجود ہے اور صحت کا شعور رکھنے والے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔
اس میں وٹامن C بھی موجود ہے گوکہ یہ ترش پھل ہے مگر گلے یا سانس میں کوئی تکلیف نہیں دیتا۔آپ چاہیں تو اس کا جوس پئیں یا فائبر کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے سلاد کے طور پر کھائیے ہر مشکل میں یہ مفید رہے گا۔
اس پھل میں وٹامن C کے علاوہ K.E اور A بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

معدنیات کے ضمن میں پوٹاشیم،سوڈیم اور فائبر موجود ہیں۔
ایک سرونگ کی مقدار میں موجود افادیت
ڈائٹری فائبر 2 گرام
سوڈیم 2 گرام
پوٹاشیم 215 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹس 10 گرام
شکر 6.2 گرام
وٹامن سی 170 فیصد یومیہ درکار
کیلشیم 2 فیصد یومیہ درکار
وٹامن اے 10 فیصد یومیہ درکار
آئرن 1 فیصد یومیہ درکار
کیوی میں یہ صلاحیت ہے کہ شریانوں میں خون نہیں جمنے دیتا۔

یہ دمے اور ہائی بلڈ پریشر کے لئے بھی مفید پھل ہے۔بینائی کے لئے بہترین ہے۔فولیٹ کی مقدار معمولی سہی مگر نئی ماؤں کے لئے اچھی تصور کی جاتی ہے۔ہاضمے کے لئے بہترین ہے۔اس کے انزائمز فلو اور نقاہت میں مفید ہیں۔ہمارے یہاں غلط روایتیں عام ہو جاتی ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ لیموں یا کیوی جیسے کھٹے پھل نزلہ زکام اور بخار میں کھانا یا جوس پینا بیماری کو بڑھاتا ہے۔

ماہرین غذائیت اور طب دونوں ہی اس نکتے پر متفق ہیں کہ کیوی یا لیموں ان عارضوں کا تریاق ہوتے ہیں۔یہ بڑی آنت کے کینسر میں بھی بے حد مفید پھل ہے۔بینائی کے مسائل میں بھی مددگار پھل ہے اور وہ اس طرح کہ دو جزو Lutein اور Zeaxanthin بصارت کے لئے بہترین تصور ہوتے ہیں۔زبان کے زخم،متلی،گلے کی سوزش اور چھالوں میں بھی کیوی کھانا یا جوس پینا فائدہ دیتا ہے اگر کوئی شخص انجیر، گندم،ایواکاڈو یا خشخاش سے الرجی میں مبتلا ہوتا ہو تو کیوی کھانا بہتر رہتا ہے۔
لیکن یہ خیال رہے کہ سرجری کے بعد کیوی کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
یورپی ممالک میں اسٹرابیری کیوی اسمودھی،بنانا کیوی فروٹ سلاد اور کیوی کو لیموں کے ساتھ کھانے کی شاپس بھی ملتی ہیں۔پاکستان میں یہ پھل مقبول نہیں مگر دستیاب ہوتا ہے اور غذائیت و صحت کا شعور رکھنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj