Lemon - Article No. 1508

Lemon

لیموں - تحریر نمبر 1508

لیموں وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے،ایک لیموں سے 31ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے ،جو کہ روزانہ درکار مقدار کا 51فیصد حصہ ہے

جمعرات 7 مارچ 2019

لیموں گھروں میں بہت عام استعمال ہونے والا ایک پھل ہے۔اس کے چھلکوں ،عرق اور دیگر اجزاء میں متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں ۔وٹامن سی سے بھر پور ہونے کے باعث اسے کئی فوائد کا حامل مانا جاتا ہے ۔لیموں امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے․․․․․ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں :
خون کی کمی
لیموں میں شامل وٹامن سی آئرن کی طاقت کو بڑھاتا ہے جو انیمیا کی روک تھام میں مدد گار ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن لینا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے ۔
آئرن سے بھر پور غذاؤں میں لیموں چھڑ کنے سے ناصرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے کئی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔
دل کو صحت مند بنائے
لیموں وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے،ایک لیموں سے 31ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے ،جو کہ روزانہ درکار مقدار کا 51فیصد حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

طبی تحقیقی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن سی سے بھر پور پھل اور سبزیاں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے ،لیموں سے صرف وٹامن سی ہی دل کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں موجود فائبر اور نباتاتی کمپاؤنڈز بھی امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتے ہیں ۔
جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد گار
لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے ،ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جا کر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے ،لیموں کو مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے ۔

گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مددد ے سکتا ہے ۔
نظام ہاضمہ بہتر
لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے ۔
حاملہ خواتین کے لیے بھی مفید
لیموں میں موجود جزفولیٹ مختلف مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے ،فولیٹ وٹامنز میں بھی موجود ہوتا ہے مگر اسے کسی غذا جیسے لیموں کی شکل میں استعمال کرنا جسم کو فولیٹ جذب کرنے میں زیادہ مدد دیتا ہے ۔

کینسر کا خطرہ کم
پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،
ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ لیموں میں موجود نباتاتی کمپاؤنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں ،تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔
فالج کا خطرہ کم
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے ۔

جلدی صحت
اسکن کےئر کی اکثر مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کو لیگن کی پیدا وار کے لیے اہم مانا جاتا ہے ۔یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے ۔
لیموں میں اینٹی آکسائیڈ نٹس بھی ہوتے ہیں ۔جو جلد کو ہموار ،سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔
گردوں کی پتھری کے لیے مفید
طبی تحقیقی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ لیموں میں موجودپوٹاشیم،کیلشےئم اور دیگر معدنیات گردوں میں پتھری روکنے کے لیے مددگار ہیں ۔

جسمانی توازن
طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق پانی میں روزانہ ملا کر پینا جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔لیموں کا عرق جسم کے اندر جا کر اکلائن میں تبدیل ہو جاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاؤ میں مدد گار ہو سکتا ہے ۔
سانس کو تازہ رکھے
لیموں کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے ۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے عرق سے کئی بار کلیاں کرنا اس کام کے لیے مفید ہے ۔

مزاج کو خوشگوار بنائیے
لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یاچینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق لیموں کو دماغی تحرک دینے والی مہلک تصور کیا جاتا ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے ۔
مگر اپنے دانتوں کا خیال رکھیں
لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات سے دانتوں کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ،اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj