Lemon Bam - Taqatwar Tibbi Khasosiyat Ka Hamil - Article No. 2062

Lemon Bam - Taqatwar Tibbi Khasosiyat Ka Hamil

لیمن بام طاقتور طبی خصوصیات کا حامل - تحریر نمبر 2062

لیمن بام کی پتیوں سے تیار کردہ چائے ڈپریشن بے سکونی‘اضطراب اور تناؤ کی کیفیت میں دماغ کو سکون پہنچاتی ہے

جمعہ 22 جنوری 2021

لیمن بام کا نباتاتی نام ملیسا Melissa ہے‘یہ یونانی لفظ Mel سے نکلا ہے جس کے معنی شہد کے ہیں‘لیمن بام کا پودا شہد کی مکھیوں کے ساتھ لمبی رفاقت رکھتا ہے اور اپنے اندر شہد کی سی مندمل کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ لیمن بام کا پودا شہد کی مکھی کے لئے پسندیدہ خصوصیات رکھتا ہے۔قدیم یونانی طریقہ علاج میں لیمن بام کو بہت سی بیماریوں کے لئے شفا بخش سمجھا جاتا رہا ہے اور اسے شہد جیسی زخموں کو جلد ٹھیک کرنے والی خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا تھا۔

قدیم طریقہ علاج ہو یا جدید طبی ریسرچ لیمن بام کو ایک ایسی نباتات کے طور پر جانا جاتا ہے جس کے اجزائے ترکیبی نہایت طاقتور طبیعی خصوصیات رکھتے ہیں۔یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو بچوں اور بڑوں کے نظام انہضام کی خرابی کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیمن بام پودینے کی ایک قسم ہے جو اپنے اندر عمدہ ذائقہ اور ایسی طبیعی خصوصیات رکھتا ہے جو خاص طور پر اضحلال کو کم کرتی ہیں۔

لیمن بام اینٹی بیکٹیریل اینٹی وائرل اور ڈپریشن کو رفع کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔لیمن بام کی پتیوں سے تیار کی ہوئی چائے ڈپریشن‘اضحلال، بے سکونی‘اضطراب اور تناؤ کی حالت میں دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔دن کے آخر میں لیمن بام کی تازہ پتیوں سے تیار کی ہوئی چائے اعصاب کی تھکن دور کرکے تروتازگی کا احساس فراہم کر دیتی ہے۔
اکثر خواتین بعد از ولادت ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
لیمن بام کا استعمال ڈپریشن کی کیفیت سے نجات میں مفید و معاون ثابت ہوتا ہے ۔لیمن بام پسینہ آور ہوتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔اس لئے بعض طبی ماہرین طبیعت بخاری میں حرارت کو کم کرنے کے لئے لیمن بام کا استعمال کرواتے ہیں۔
یہ خاص طور پر ٹھنڈک لگ جانے والے وائرس کے خلاف لڑتا ہے۔Anti viral خصوصیات رکھتا ہے اورMumps اور Shingles (جلدی بیماری جو وائرس سے پیدا ہوتی ہے)خلاف معاون و مددگار ہوتا ہے۔
لیمن بام سے تیار شدہ کریم کیڑے کے کاٹنے‘زخم کے اُوپر مرہم کے طور پر لگائی جاتی ہے۔
لیمن بام کے پتوں کو احتیاط سے خشک کرنا چاہیے۔اکثر خشک کرنے کے عمل کے دوران بے احتیاطی برتنے سے اس کی طبی خصوصیات زائل ہو جاتی ہیں۔لیمن بام سے کشید کیا ہوا تیل اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس تیل کو ایسے اسپرے میں شامل کیا جاتا ہے جو جلد کو کیڑوں کے کاٹنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj