Lemon Hari Bhari Sabziyaan Aur Paani Ka Istemal - Article No. 2067

Lemon Hari Bhari Sabziyaan Aur Paani Ka Istemal

لیموں ہری بھری سبزیاں اور پانی کا استعمال - تحریر نمبر 2067

دوپہر کے کھانے میں ایک بھرے ہوئے سلاد کے پیالے کا استعمال تیزابیت کی شکایت کو دور کرنے میں آپ کا معاون ثابت ہو گا

بدھ 27 جنوری 2021

ہائی پروٹین ویٹ لوز ڈائیٹس استعمال کرنے والی اکثر خواتین بدہضمی و تیزابیت کی شکایت کرتی نظر آیا کرتی ہیں۔غذائی ماہرین و بیشتر طبی محققین اس بات پر متفق ہیں کہ نظام ہاضمہ میں گڑبڑ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی شکایت فرد کو مسلسل درد بھری تکالیف‘وزن میں مستقل اضافے‘کمزوری‘سر چکرانے اور دیگر صحت کے سنگین خطرات میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
اس پر طرئہ ہائی پروٹین ڈائیٹس سپلیمنٹس کی صورت میں لگتا ہے جو مرض کی شدت میں بے پناہ اضافہ کر دیا کرتے ہیں۔یہاں تک جسمانی اعضاء و غدود کو بھی مسلسل تیزابیت کی شکایت کے نتیجے میں بتدریج شدید نقصان پہنچنے لگا کرتا ہے ۔ایسڈیٹی یا تیزابیت کے دائمی مریضوں کو صحت بخش جسمانی سرگرمیوں جیسے کہ روزانہ 30-40 منٹ تک تیز تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے اور کسی ہوا دار جگہ پہ صبح کے وقت سانسوں کی مشقیں یا پرانا یاما آسن کرنے کے لئے 20-25 منٹ مختص کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ اپنے غذائی معمول کا ازسر نو جائزہ لینے پر بھی توجہ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔تیزابیت کے دائمی مرض میں مبتلا افراد اپنی غذا میں لیموں‘ہرے پتوں والی سبزیوں اور پانی کے استعمال کی مقدار بڑھا کر تیزابیت کی شکایت کا ازالہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ڈھیر سارے لیموں خرید کر فریج میں رکھ لیجیے آپ جب بھی گھر لوٹیں 1 گلاس پانی میں 1 عدد لیموں کا رس نچوڑ کر نوش فرمائیے سادے پانی کے بجائے اے شکر کے بناء تیار شدہ لیموں پانی کا استعمال آپ کے جسم کے قدرتی کیمیائی تعامل مضبوط و قوت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ کم از کم 8-10 گلاس پانی کا استعمال اپنے معمول کا حصہ بنا لیں مگر دھیان رہے ٹھوس غذا کھانے سے 15-20 منٹ پہلے اور 20-25 منٹ کے بعد تک پانی پینے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ کبھی بھی ایک سانس میں پانی پینے کی کوشش نہ کریں بلکہ پانی کا گلاس ہمیشہ اطمینان سے بیٹھ کر تین سانسوں میں کے دورانیے میں سکون سے خالی کریں۔
کوشش کریں ہر کھانے کے ساتھ خاص طور پر دن کے وقت ہری بھری سیلڈ ویجی ٹیبلز کا ایک بڑا پیالہ استعمال کریں۔
کھیرے‘گاجر‘چقندر‘ بند گوبھی‘مولی‘پیاز‘سلاد پتے‘پودینے‘کالے نمک اور لیموں کے رس سے تیار کیا گیا‘ایک بڑا سیلڈ باؤل یقینااک آئیڈیل لنچ کی حیثیت رکھا کرتا ہے۔اس لئے دوپہر کے کھانے میں سوائے سلاد کے اور کچھ نہ کھائیں اور رات کے کھانے میں گوشت خاص طور پر گائے کا گوشت استعمال کرنے سے پرہیز کریں لوکی‘ٹنڈے‘توری‘ آلو‘سیم‘پالک‘میتھی‘مٹر و دیگر سبزیوں کا استعمال تیزابیت کی شکایت دور کرنے میں آپ کا معاون ثابت ہو گا۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj