Malta - Article No. 815
مالٹا - تحریر نمبر 815
دماغی کام کرنے والوں کے لیے قدرتی تحفہ۔۔۔ ترشاوہ پھلوں کا شمار غذائی اعتبار سے اہم پھلوں میں ہوتا ہے تاہم ہر ایک کی رنگت، خوشبو، ذائقہ اور تاثیر الگ الگ ہے
جمعہ 13 نومبر 2015
(جاری ہے)
اس کے علاوہ معدنی نمک مثلاً کیلشیم، میگنیشیم، فولاد، پوٹاشیم، فا سفورس، جست اور تانبا وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔
مالٹے کا جوس ( رس ) ہاضم ہوتا ہے جسم کی قوت مدبرہ کی اصلاح کرتا ہے۔ دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔ صالح خون پیدا کرتا ہے جس سے رنگت صاف ہو کر نکھار آتا ہے۔ شدت گرمی میں اس کا استعمال گرمی سے تسکین دیتا ہے۔ یوں یہ موسمی شدتوں سے بچاتا ہے۔ ویسے بھی قدرتی نظام کے تحت پھل اپنے موسمی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ حدت اور گرمی کم کرنے کے لیے یہ قدرتی ٹانک ہے، گرمی اور زہروں کو ختم کرتا ہے۔ وہم اور وحشت میں فائدہ دیتا ہے، طبیعت میں چستی و فرحت پیدا کرتا ہے، مالٹا زود ہضم ہے اور حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے، نیز غذا کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
طب کے نکتہ نگاہ سے مالٹا صفرا کو کم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ صفراوی بخاروں میں مفید ہے۔ مالٹے کا رس استعمال کرنے سے طبیعت کو تسکین ملتی ہے، دل و دماغ کو فرحت کا احساس ہوتا ہے اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ مالٹے کے پھول میں معدنی اجزاء کافی مقدار میں ہوتے ہیں یوں اس کا صرف رس ہی استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ پھوک بھی کھا لینا چاہئے۔ اس طرح یہ پھل غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریشہ ( فائیر ) بھی فراہم کرتا ہے جو قبض کے لیے مفید ہے۔ ریشہ کے اور بھی بہت فوائد ہیں۔ مالٹے میں چونکہ مٹھاس کم ہے اس لیے ذیابیطس ( شوگر ) کے مریضوں کے علاوہ ان کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو مٹاپے سے نجات چاہتے ہیں، مالٹا کا چھلکا جس قدر پتلا ہو گا اسی قدر غذائی اجزاء سے موثر ہو گا اور ذائقہ بھی اچھا ہو گا۔ اس کے چھلکوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سکھا لیں تو چاولوں کو خوشبودار بناتے ہیں۔ اور ہمارے ہاں گھروں میں انہیں اس طرح استعمال کیا جاتا ہے ان چھلکوں کا مربہ اور ابٹن بھی بنایا جاتا ہے اس ابٹن سے نہ صرف چہرے کے داغ، دھبے اور چھائیاں دور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی جلد میں قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal