Masala Jaat Ki Afadiyat - Article No. 2966

Masala Jaat Ki Afadiyat

مصالحہ جات کی افادیت - تحریر نمبر 2966

اس میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں

ہفتہ 24 مئی 2025

ہلدی:
اس میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔یہ ورم کم کرنے سمیت سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔اس کا استعمال بے چینی کم کرنے میں بھی مفید ہے۔
سفید زیرہ:
جگر سے زہریلے اثرات رفع کرنے میں معاون ہے۔اس میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں۔
زیرہ چاہے جتنی مقدار میں استعمال کیا جائے، مضر اثرات مرتب نہیں کرتا ہے۔
الائچی:
ریاح تحلیل اور کھانا ہضم کرتی ہے۔قے، دمے، کھانسی اور مثانے کی پتھری کے لئے مفید ہے۔
لونگ:
دانتوں کے درد کے لئے اکسیر ہے۔متلی، قے، ہچکی، ریاح، پیاس، بلغم، دمہ، کھانسی اور نزلہ زکام میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


سرخ مرچ:
قبض رفع کرنے میں معاون ہے۔اس کی زیادتی خون میں حدت پیدا کرتی ہے اور معدے میں جلن، گیس اور تیزابیت پیدا کرتی ہے۔اس کی کئی قسمیں ہیں، جن کے فوائد اور نقصانات الگ الگ ہیں۔
نمک:
بے شک ہاضمے کو بڑھاتا ہے، قبض کشا بھی ہے، بلغمی امراض میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، لیکن بلند فشارِ خون کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس کا زائد استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔
تیزپات:
طبی ماہرین کے مطابق تیزپات جوڑوں کے درد اور ورم میں آرام پہنچاتے ہیں، تو سر درد اور بے چینی کی کیفیت ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj