Muthi Bhar Kaddu K Bej Kareen Sehat Bahal - Article No. 1910

Muthi Bhar Kaddu K Bej Kareen Sehat Bahal

مٹھی بھر کدو کے بیج کریں صحت بحال - تحریر نمبر 1910

کدو بطور ترکاری کھائیے یا گوشت کے ساتھ

جمعرات 23 جولائی 2020

کدو بیل پر اگنے والی سبزی ہے۔ایشیا،امریکہ اور افریقہ کے گرم ملکوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ گیلی مٹی میں اگتا ہے اور اس کی بیل سے پانی بہتا رہتا ہے۔اسے افزائش کے لئے تیز دھوپ درکار ہوتی ہے۔ہمارے یہاں پودے کی بڑھوتری آدھی دھوپ اور آدھی سائے کی جگہ میں بھی ہو جاتی ہے۔گول کدو سائز میں تربوز کے برابر ہوتا ہے۔اس کا چھلکا قدرے سخت ہوتا ہے اور رنگت میں پیلا۔
اس کے بیج گودے سے چپکے ہوئے ہوتے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں میں اسے بطور ترکاری اور گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے۔کچھ لوگ اسے چھلکے سمیت بھی پکاتے ہیں۔ناشتے میں یعنی چپاتی یا پوری کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریض کم نمک کے ساتھ اسے پکائیں تو مفید رہتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا۔

(جاری ہے)

کدو کے بیجوں کو بطور دو ا استعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے۔

انہیں چھیل کر کھایا جاتا ہے اور عرق بھی نکالا جاتا ہے۔جس سے قہوہ تیار ہوتا ہے۔کدو میں پروٹینز کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے ۔اس میں Amine Acidبھی ہوتا ہے جو پیٹ کے کیڑوں کو نکال دیتا ہے۔اس کے بیجوں میں فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں جن سے پروسٹیٹ گلینڈ کا ورم دور ہو جاتا ہے۔ایک پیالی بیج کھا لینے سے 7.8ملی گرام بیٹا کیروٹین حاصل ہوتی ہے جس سے دل کے امراض اور کینسر سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

Linoleic Acidایک ایسا جزو ہے جس سے شریانوں کی سختی دور ہوتی ہے۔دن میں ایک بار مٹھی بھر کدو کے بیج کھانے سے مثانے کی سوزش اور گردوں کی صفائی ممکن ہو جاتی ہے۔جرمنی میں ان سے ادویہ تیار کی جاتی ہیں۔
چین میں کدو کے بیجوں کو ڈپریشن دور کرنے کے لئے کھایا جاتا ہے۔یہ بیج کھانے سے جوڑوں کے ورم کی شکایت بھی ختم ہو جاتی ہے۔یہ براہ راست جوڑوں میں موجود چکنائی کم نہیں کرتے لیکن ان کے اثرات سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

100گرام کدو کے بیجوں میں درج ذیل صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں
کیلوریز153گرام
چکنائی13گرام
فائبر1.1گرام
کار بو ہائیڈریٹس7گرام
سوڈیم5ملی گرام
تانبا4ملی گرام
فولاد4.3ملی گرام
میگنیزیم152ملی گرام
فاسفورس333ملی گرام
وٹامن 131.1A
وٹامنB 0.60ملی گرام
لائبو فارن0.11ملی گرام
نایاسن0.60ملی گرام
وٹامن B6 0.8ملی گرام
وٹامن C 0.66ملی گرام
وٹامنE 3.76ملی گرام
فولیٹ19.83ملی گرام
پینٹھوتھیک ایسڈ0.12ملی گرام
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کدو کے بیج کھانے سے مضر اثرات نہیں ہوتے۔
یہ نقصان دہ نہیں ہوتے۔اس لئے انہیں کھانے سے بہت سی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔چار مغزوں کے کدو کے بیج بھی شامل ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو میٹھے زردے اور دیگر میٹھی ڈشز میں استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj