Nanhe Daane Kalonji Ke - Article No. 2095

Nanhe Daane Kalonji Ke

ننھے دانے کلونجی کے - تحریر نمبر 2095

توانائی کے شرطیہ ضامن

منگل 2 مارچ 2021

سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کلونجی کی اہمیت اور افادیت جاننے کے بعد کسی بھی مسلمان کے لئے شک کی قطعی گنجائش نہیں رہتی کہ موت کے سوا اس میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔اس لئے کہا جاتا ہے کہ کالے دانے شفا بھرے
کلونجی کیا ہے؟
یہ ایک مخصوص گھاس کا بیج ہے جس کا پودا سونف سے مماثلت رکھتا ہے۔یہ 40 سینٹی میٹر بلند پودا ہے۔
انگریزی میں اسے Nigella Seeds کہتے ہیں اس کے پھول زردی مائل ہوتے ہیں جبکہ بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے مشابہت رکھتی ہے۔اصل میں یہ پیاز کے بیج نہیں۔
طبی افادیت
ان ننھے منے دانوں میں فیٹی ایسڈز،وٹامنز،Amino Acidاور پروٹین کے علاوہ معدنی ذرات موجود ہیں جن میں فاسفورس،آئرن اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے اہم جز اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو مختلف وٹامنز میں موجود ہوتا ہے۔مثال کے طور پر وٹامن C اور E کے علاوہ معدنی ذرات میں بھی یہ جزو موجود ہے جو انسان کو دل کے امراض اور کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دماغی کمزوری دور کرنے اور یادداشت بہتر بنانے کے لئے اس کا تیل بے حد مفید ہے۔کلونجی بیکٹیریا کو مارنے والا معالجہ ہے۔یہ آنتوں کی سوزش دور کرکے جگر کو توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے خون میں شکر کی مقدار کا توازن بحال کرکے قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔
گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لئے تین سے پانچ دانے پکے ہوئے سالن میں شامل کر لینے سے پتھری کا حجم نہیں بڑھتا بلکہ بچاؤ ہوتا ہے۔جوڑوں کے عضلا رکو اینٹھن اور اکڑن میں بھی کلونجی کا تیل یا ثابت دانہ مفید ہے۔سانس اور پھیپھڑوں کی تکالیف میں بھی موٴثر غذائی حل ہے۔
وزن کم کرنے کے لئے کلونجی کا استعمال
کلونجی کی کچھ مقدار پیس کر سفوف بنا لیا جائے اور اس میں ایک لیموں کا عرق،چائے کے چمچ کے برابر شہد ملا کر ایک ہفتے تک کھانے سے 1.1/2 کلو وزن میں کمی متواقع ہے بشر طیکہ ہم میٹھی اشیاء صرف ذائقہ چکھنے کی حد تک کھائیں اور چہل قدمی کو معمول بنائے رکھیں۔

کلونجی کا تیل حسن کی افزائش
بال اڑنے کی جلدی بیماری سے بچاؤ کے لئے،گرتے بالوں کو روکنے کے لئے اور گھنے بالوں کے لئے کلونجی کا تیل بے حد مفید ہے۔نیم گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں لگایا جائے تو بہتر نتائج ملتے ہیں۔
خوبصورت جلد کے لئے
آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل لیموں کے عرق میں ملا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے جلد میں نکھار آتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj