Persimmon - Ghizaiyat Bhara Japani Phal - Article No. 2320

Persimmon - Ghizaiyat Bhara Japani Phal

املوک ․․․ غذائیت بھرا جاپانی پھل - تحریر نمبر 2320

یہ کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے

جمعہ 10 دسمبر 2021

یہ وسطی ایشیائی پھل پاکستان میں املوک کہلاتا ہے جبکہ انگریزی میں اسےPersimmons کہتے ہیں۔ٹماٹر کی شکل کا یہ پھل اس فیملی کا فرد دکھائی دیتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔یہ مکمل سرخ نہیں ہوتا بلکہ نارنجی مائل ارغوانی ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی تلخ و شیریں سے ملا جلا ہوتا ہے۔ املوک جب بھی کھائیں پکی ہوئی تیار حالت میں کھائیں۔کچی یا نیم پختہ حالت میں یہ بد ذائقہ معلوم ہوتا ہے۔

پاکستانی علاقوں کشمیر،سوات اور دیگر ملحقہ شمالی علاقہ جات میں یہ وسیع تر تعداد میں کاشت ہوتا ہے۔یہ موسمی پھل مقامی کاشتکاروں کے لئے مضبوط معیشت کا حامل ہے۔
املوک کی غذائیت اور خواص
اطباء کے خیال میں یہ گرم تر پھل ہے لہٰذا اعتدال میں کھانا مفید ہے۔بہت زیادہ پکا ہوا یا نیم پختہ کھانے سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اس پھل میں وٹامن A،B،C،پروٹین،کیلشیم،فولاد،فاسفورس اور پوٹاشیم کی وسیع تر مقدار مل جاتی ہے۔یعنی وٹامنز کے ساتھ ساتھ معدنی اجزاء بھی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔یہ اینٹی ملیریا اور اینٹی کینسر پھل ہے۔نظام ہاضمہ کو معتدل رکھتا ہے۔یہ وزن بڑھانے والا پھل نہیں ہے۔100 گرام پھل میں 80 کیلوریز ہیں۔فروٹ شوگر مفید اور صحت بخش اثرات کی حامل ہوتی ہے۔

یہ معدے میں جلن،ابھار یا سوزش کرنے والا پھل نہیں بلکہ کمر درد،گلے کی سوزش،پٹھوں کی اکڑن اور جسمانی درد میں اکسیر ہوتا ہے۔ بہترین محافظ پھل ہے مگر کم کم کھایا جاتا ہے۔
اس پھل میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ Gallocatechin موجود ہے جو مہلک بیماریوں کے خلاف ڈھال بنتا ہے۔اس میں موجود وٹامن C معدے اور گلے کے کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے تاہم صرف پھل کھا کر علاج معالجے کو مکمل تصور کر لینا درست نہ ہو گا۔
آپ دیگر غذاؤں کے انتخاب میں بھی ان کی افادیت اور نقصانات کو مدنظر رکھیں۔
اگر کچے یا نیم پختہ املوک آجائیں تو ضائع کرنے کے بجائے انہیں اخباری یا کاغذی لفافے میں لپیٹ کر باورچی خانے میں محفوظ کر لیں۔ یہ چند دنوں بعد پک جائیں گے مگر ہر روز لفافہ کھول کر اپنے املوک کی بدلتی ہوئی شکل اور حالت ضرور دیکھتے رہنا چاہئے تاکہ پھل سڑنے سے محفوظ رہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj