Phaliyan - Qalb Aur Sharyanoon Ki Dost - Article No. 2207

پھلیاں․․․قلب اور شریانوں کی دوست - تحریر نمبر 2207

ہفتہ 24 جولائی 2021

Phaliyan - Qalb Aur Sharyanoon Ki Dost - Article No. 2207
یہ بات یقینا آپ کے علم میں ہو گی کہ پھلیوں اور دالوں کے حل ہونے والے ریشوں سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے لیکن اب ایک سو گیارہ خواتین کے ایک خصوصی مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلیاں کھانے والی خواتین کی شریانیں زیادہ لچک دار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہائی بلڈ پریشر اور قلب کے حملوں سے زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک مطالعاتی رپورٹ کے مطابق نباتی زنانہ ہارمون (فائٹو ایسٹروجین) کے استعمال سے شریانیں زیادہ لچک دار اور نرم رہتی ہیں۔

پھلیاں نہ کھانے والی خواتین کی رگیں پھلیاں کھانے والی خواتین کے مقابلے میں زیادہ سخت پائی گئیں۔نباتی زنانہ ہارمون سب سے زیادہ سویابین میں پائے گئے لیکن دوسری قسم کی پھلیوں کے کھانے کے بھی اثرات اتنے ہی مفید و موٴثر ثابت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


مثلاً چنے اور اس سے تیار ہونے والی مختلف اشیاء پکوڑے،سیو‘بیسنی‘روٹی‘کڑھی وغیرہ کا استعمال گوشت کے مقابلے میں قلب کو زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔آلو چھولوں کی ڈش اس میں شامل کچی پیاز‘ٹماٹر‘تازہ پودینے‘ہرے دھنیے‘ہری مرچ‘لیموں یا دہی کے اضافے کی وجہ سے زیادہ صحت بخش ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے ریشے کے علاوہ اہم معدنی نمک اور حیاتین قدرتی انداز میں فراہم ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2021-07-24

Your Thoughts and Comments