Pomegranate - Dil Ke Mareezon Ke Liye Mufeed - Article No. 2654

Pomegranate - Dil Ke Mareezon Ke Liye Mufeed

انار ․․․ دل کے مریضوں کے لئے مفید - تحریر نمبر 2654

روزانہ ایک گلاس انار کا رس پینا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

بدھ 1 مارچ 2023

یوں تو سبز چائے کو صحت بخش خصوصیات کا حامل تصور کیا جاتا ہے لیکن جدید تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ ایک گلاس انار کا رس پینا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
اس مفید پھل میں موجود رس جسم کے خلیات میں کولیسٹرول سے ہونے والے نقصانات کی شرح کو کم کرتا ہے۔فشار خون کو معتدل رکھتا ہے یہاں تک کہ خون میں موجود صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی تعداد کو بھی بڑھا کر دگنا کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا ایسے افراد جن کا مرض خطرے کی انتہائی سطح پہ پہنچ گیا ہو۔
ان افراد کے روزانہ ایک گلاس انار کا جوس پینے سے ان کی قوت مدافعت اس حد تک مضبوط ہوتی ہے کہ وہ بائی پاس سرجری کے خطرے سے باہر نکل آتے ہیں۔کیونکہ انار کے جوس میں (Flavonoids) کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے (جو دل کے لئے حفاظتی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں)۔
ایک گلاس انار کا جوس برابر ہوتا ہے دس کپ سبز چائے اور چھ کپ (Cocoa) کے جن میں بڑی تعداد میں (Flavonoids) موجود ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انار کے رس میں بڑی تعداد میں وٹامن C‘A اور E بھی موجود ہوتا ہے۔جسے کینسر کے خلاف ایک موٴثر ہتھیار بھی تصویر کیا جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj