Rus Bhare Strawberry K Faide Buhat - Article No. 1912

Rus Bhare Strawberry K Faide Buhat

رس بھری اسٹرابیری کے فائدے بہت - تحریر نمبر 1912

میٹھا اور رس بھرا اسٹرابیری بچوں اور بڑوں کا مرغوب پھل ہے

ہفتہ 25 جولائی 2020

نرگس سلیمان ناجی
سولہویں صدی کے ایک مصنف ولکیم بنلر نے ایک جگہ اسٹرابیری کو سراہتے ہوئے لکھا تھا کہ قدرت نے شاید اس سے بہتر اور ذائقہ دار پھل پیدا نہیں کیا۔اسٹرابیری قدرت کا انمول تحفہ ہے۔اسٹرابیری دنیا کا شاید وہ واحد پھل ہے جسے صرف دیکھنے سے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ نایاب اور منفرد ترین پھل ہے۔
تیرھویں صدی میں پہلی بار اس کی باقاعدہ کاشت کی گئی حالانکہ ایک خور درد پودے کی طرح یہ یورپ اور امریکہ کے کئی علاقوں میں صدیوں سے گلاب کی فیملی کے ایک حصہ کی طرح اگتا رہا تھا لیکن پہلی بار رومیوں نے اس کی غذائی صلاحیتوں کی بدولت اسے پھل کا درجہ دیا۔
دنیا بھر میں کاشت کیا جانے والا اسٹرابیری ایک پر لغیش پھل شمار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنی غذائیت کے علاوہ خوش شکل اور خوش رنگ ہونے کی بناء پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔

میٹھا اور رس بھرا اسٹرابیری بچوں اور بڑوں کا مرغوب پھل ہے کیونکہ اس میں غذائی اجزاء بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں،اس لئے صحت کے لئے بھی مفید مانا جاتا ہے۔تقریباً سو گرام اسٹرابیری میں 33کیلوریز پائی جاتی ہیں۔اسٹرابیری کا تعلق Fragariaکے خاندان سے ہے جسے ایسے ہی مزید دس مشترکہ خصوصیات والے پھلوں کے ساتھ کاشت کیا جاتا ہے جو ذائقہ ،رنگ،بناوٹ میں ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہوتے۔
اسٹرابیری تیز سرخ رنگ اور بارٹ شیپ کا پھل ہے جس کے ٹاپ کی سطح پر ہرے پتے کسی تاج کی طرح ایستادہ ہوتے ہیں۔
اسٹرابیری سے مختلف اقسام کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں جیسے کہ فریش اسٹرابیری فروٹ جوسز،پائیز،آئس کریم،ملک شیک اور چاکلیٹ وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے جبکہ مصنوعی طور پر تیار کی گئی اسٹرابیری کے ذائقہ اور خوشبو کو دوسری اشیاء جیسے لپ گلوس،کینڈیز،پرفیومز اور Head Sanitizersمیں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تقریباً سو گرام یعنی 3.5اونس اسٹرابیری میں 136کلو گرام تک کی انرجی پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ 7.68گرام کاربوہائیڈریٹ،شوگر4.89گرام،فیٹ0.3گرام،پروٹین0.67گرام کے ساتھ ساتھ مختلف وٹامنز جیسے پی،سی،ای اور کے وغیرہ کے ساتھ ساتھ منرلز، کیلشیم،آئرن،میگنیز،فاسفورس،پوٹاشیم،سوڈیم اور زنک بھی موجود ہوتا ہے۔ اسٹرابیری کی مختلف اقسام کی کاشت مختلف طرح سے ہوتی ہے،ان کا یہ سائز،رنگ،ذائقہ،شیپ،کاشت کاری کے طریقے،موسم کی تبدیلیاں،یہاں تک کہ بیماریاں بھی الگ الگ طرح کی ہوتی ہیں۔
اپنی بے شمار غذائی افادیت کے سبب یہ پھل اندرونی اور بیرونی طور پر انسانی جسم کے لئے یکساں فائدہ مند رہتا ہے۔یہ چاہے تازہ ہو یا فروزن ہر دو طرح سے اس کے لامحدود فوائد ہیں۔
نیویارک کے ایک ماہر غذائیت اور نیوٹریشن ڈاکٹر میڈبلین ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری جسم کے Immunityسسٹم کو بڑھاتی ہے۔اس میں پایا جانے والا وٹامن Cاس نظام کو طاقتور بناتا ہے۔
اسٹرابیری کے آدھے کپ میں 51.5ملی گرام تک وٹامن Cپایا جاتاہے جو آپ کی روزانہ جسمانی ضرورت کے مطابق آدھا ہوتاہے اسی لئے اسٹرابیری کا ایک پورا کپ آپ کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کر سکتاہے۔
حیرت انگیز طور پر اسٹرابیری آنکھوں کی حفاظت کا کام بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیدنٹ کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے عدسہ کی حفاظت کرتی ہے۔
بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی کم ہونے یا دھندلا نظر آنے کی صورت میں اسٹرابیری بصارت کو مضبوطی عطا کرتی ہے۔سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے آنکھ کا ٹینس بھی متاثر ہوتا ہے اس میں موجود وٹامن Cاور Kان شعاعوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری کا باقاعدگی سے استعمال آنکھ کے Retinaاور Corncaکی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں مضبوطی اور طاقت بھی عطا کرتا ہے۔اسٹرابیری کا استعمال کمزور حافظہ کو قوت فراہم کرتا ہے،جن افراد کو یاد داشت کی کمی کی شکایت رہتی ہو وہ آٹھ ہفتوں تک اسٹرابیری کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو اس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj