Saib Aik Ghizai Haqeeqat - Article No. 1443

Saib Aik Ghizai Haqeeqat

سیب ایک غذائی حقیقت - تحریر نمبر 1443

سرخ اور پیلے رسیلے سیب کھائے اور کھلا ئے یہ آنتوں کے امراض میں مفید پھل ہے

جمعرات 20 دسمبر 2018

چند اہم غذائی اجزاء میں گھلنے والے فائبر کرومےئم اور گلومیٹول شامل ہیں ۔ان میں پولی فینو ئلز جیسا مفید جزو بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ وٹامنAاورC،کیلشئیم،آئرن ،گلوکوز اور فرکٹوس کی زیادہ مقدار کی وجہ سے توانائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔
دماغی کام کرنے والوں کے لئے بھی یہ پھل اکسیر ہے ۔یہ قوت حافظہ کو بہتر بنا تا ہے ۔طلبہ اگر امتحانات سے چند ہفتے قبل روزانہ اسے کھانے لگیں تو اس کا کرشمہ نتائج کی بہتری کی شکل میں دیکھ سکیں گے ۔

یہ لاجواب تحفہ ہے ۔بھولنے کے مرض نسیان کے مریضوں کے لئے بہترین ہے ۔
Quercetinکی اہمیت
سیب میں موجودہ ایک جزو Flavonoidہے جسے Quercetinکہا جاتا ہے ۔اس میں مانع تکسیدی یعنی آکسیڈنٹس کی خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔یہ پھیپھڑوں کے کینسر سے محفوظ رکھنے والا جزو ہے ۔

(جاری ہے)


کھانسی کا تریاق
ایک پکا ہوا سیب کوٹ لیں یا اس کا رس نکال کر اس میں چٹکی بھر مصری ملا کر ناشتے میں کھائی جائے تو پرانی کھانسی کو بھی آرام آتا ہے ۔


فائبر کی غذائیت
ایک تحقیق کے مطابق سیب اعلیٰ فائبر پر مشتمل پھل ہے ۔یہ فائبر کو لیسٹرول کو کم کرتا اور دل کی شریانوں کی بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔اس میں موجودہ فینولک مرکب برے کو لیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔
اہم حرارے (کیلوریز)
کھانے سے قبل سیب کھایا جائے تو خواتین میں وزن کم کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ایک سیب میں 50سے80کیلوریز ہوتی ہیں ۔
قبض دور کرنے کے لئے بھی ایک سیب شام اور ایک صبح کھانا مفید ہے ۔
جن بچوں کے منہ میں چھالے ہوجاتے ہوں انہیں آدھے لیٹر پانی میں 20منٹ تک سیب پکا کر کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے تاہم اس محلول میں ایک چائے کا چمچ شہد ضرور ملا لیا جائے تو بہتر ہے ۔
سیب جگر کو زہریلے مادوں سے پاک رکھتا ہے ۔سیب کے سر کے سے خون میں شکر کی سطح متوازن رکھی جا سکتی ہے ۔ذیا بیطس کی ٹائپ 2میں بے حد مفید ہے ۔
انتباہ
اچھی قسم کے بعض سیب کی اقسام پر انہیں مزید چمکدار اور تروتازہ رکھنے کے لئے ویکس پالش کی جاتی ہے جو مضر صحت ہے ۔اس لئے ایسے سیب کا چھلکا اتار کر کھانا چاہئے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj