Saib Ke Jaadui Faiday - Article No. 2317

Saib Ke Jaadui Faiday

سیب کے جادوئی فائدے - تحریر نمبر 2317

یہ لذیذ اور توانائی سے بھرپور پھل ہے

منگل 7 دسمبر 2021

یہ انگریزی کی پرانی کہاوت ہے کہ روزانہ کا ایک سیب آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔پھل تو سبھی اچھے اور غذائیت رکھنے والے ہوتے ہیں پھر سیب ہی کا حوالہ کیوں دیا جاتا ہے مائیں بھی لنچ بکسز میں سیب ضرور رکھ دیتی ہیں چونکہ وہ جانتی ہیں کہ اس پھل کو افادیت بہت ہے۔
چمکدار سفید اور مفید دانتوں کے لئے
ویسے تو سیب غذا ہے اور یہ ٹوتھ پیسٹ کا متبادل تو نہیں لیکن اس کو دانتوں سے کترنے،کاٹنے اور چبانے سے یہ آپ کے منہ میں لعاب کے بننے میں مددگار ہوتا ہے اور مسوڑھوں کو مضبوط کرکے دانتوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

خراب کولیسٹرول کی سطح کم کرے
سیب میں پائے جانے والے فائبرز معدے اور آنتوں میں موجود چکنائی کو ختم کرکے کولیسٹرول کے لیول کو متناسب کرتے ہیں اور آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


دل کو صحت دے
سیب کولیسٹرول کنٹرول کرتا ہے اور اسی سبب دل کی شریانوں میں جمع ہونی والی بندش کو بھی دور کرتا ہے۔سیب کو جب بھی کھائیں چھلکے سمیت کھائیں کیونکہ یہی حصہ تو اصل میں غذائیت بھرا ہے۔

اس کے چھلکے میں Flavonoids اور Pectin کے علاوہ وٹامن C اور دوسرے کئی معدنی ذرات موجود ہیں۔
پھیپھڑوں کے لئے موثر ہے
سیب میں موجود Quercetin پائے جاتے ہیں یہ جز قوت مدافعت میں اضافہ کرکے پھیپھڑوں کے لئے بے حد موثر ہے۔علاوہ ازیں سیب میں وٹامن B17 موجود ہے جو دل کے مرض کا خطرہ 59 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔امریکہ کینسر ریسرچ ایسوسی ایشن کے مطابق فلوونول سے بھرپور سیب کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

سیب کے ذائقے
تازہ پھلوں کی سلاد میں سیب شامل کئے جا سکتے ہیں۔یہ رنگا رنگ سلاد بڑوں اور بچوں کو خوب بھائے گی۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے ہرا سیب زیادہ مفید ہوتا ہے۔
سیب کا جوس تیز بخار اتارنے اور عمومی کمزوری دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سیب کا JAM صبح ناشتے میں کھایا جا سکتا ہے۔
فروٹ کسٹرڈ میں اسے شامل کرکے میٹھے کو صحت بخش ذائقہ دیجئے۔

ایپل پائی بچوں کا پسندیدہ اسنیک ہے اور مہمانوں کی تواضع کا بہتر انتخاب بھی ہے۔
سیب کا سرکہ ہاضمہ بہتر بناتا،موٹاپا کنٹرول کرتا اور انسولین لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے۔
سیب حسن بخش پھل ہے
یہ قدرتی رنگت کو نکھارتا ہے،پھل کھایئے اور اس کا ماسک بھی بنایئے۔
جلد میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور جلد کو تازگی دیتا ہے۔

دھوپ کے مضر اثرات کو زائل کرتا ہے۔
کیل مہاسے اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں،جلد کے ورم اور بد رنگی کو دور کرنے میں معاون پھل ہے۔
100 گرام سیبوں میں غذائیت کے حقائق
اس پھل میں 52 کیلوریز ہوتی ہیں۔
ٹوٹل فیٹ 42g
کولیسٹرول 0mg
سوڈیم 30gm
غذائی فائبر 27g
شکر 1.6g
پروٹین 18g
وٹامن سی 1 فیصد
میگنیشیئم98 فیصد
وزن کم کرنے کے لئے صبح ناشتے میں سیب کا شیک دودھ،آئس کیوبز Flax Seeds کے ساتھ بنایئے اور دار چینی کے پاؤڈر کے ہلکے سے چھڑکاؤ کے بعد پی لیجئے۔سیب کبھی رات کو نہ کھایئے یہ گیس کی شکایت کر سکتا ہے اور جلد ہضم نہیں ہو گا اسے کھانے کا بہترین وقت صبح سے سہہ پہر تک ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj